سرینگر//
جموں وکشمیر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے مشیر آر آر بھٹناگر کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر انتظامیہ نے کورونا کے خلاف کامیاب جنگ لڑی لیکن ہمیں آئندہ ممکنہ طور پرسامنے آنے والے اس قسم کے چلینجز کے لئے تیار رہنا چاہئے ۔
بھٹناگر نے کہا کہ ہمیں اس کیلئے بنیادی ڈھانچے کے ساتھ ساتھ انسانی وسائل کو بھی بڑھانا ہوگا۔
مشیر نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
بھٹناگر نے کہا’’ہم نے دیکھا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ اور میڈیکل فیکلٹی نے کورونا کے خلاف کامیاب جنگ لڑی لیکن ہمیں آئندہ ممکنہ طور پر سامنے آنے والے اس قسم کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار رہنا چاہئے ‘‘۔
مشیر کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمارا رسپانس تیز اور بر وقت ہونا چاہئے تاکہ کسی بھی ممکنہ وائرس کو قابو میں کیا جاسکے ۔انہوںنے کہا کہ اس کے لئے ہمیں بنیادی ڈھانچے کے ساتھ ساتھ انسانی وسائل کو بھی بڑھانا چاہئے ۔