ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

این آئی اے کے کشمیراور جموں صوبوں میں چھاپے‘ایک گرفتار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-11
in مقامی خبریں
A A
این آئی اے کی ٹیم تحقیقات کیلئے ادھم پور پہنچ گئی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر//
نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے منگل کو جموں کشمیر میں راجوری کے الہدیٰ ایجوکیشنل ٹرسٹ (اے ایچ ای ٹی) کے چیئرپرسن محمد امیر شمشی کو ٹیرر فنڈنگ کیس میں گرفتار کیا ہے۔
یہ پیش رفت انسداد دہشت گردی ایجنسی کی طرف سے جموں و کشمیر کے۱۸ مقامات بشمول راجوری، پونچھ، جموں، سری نگر، بانڈی پورہ، شوپیاں، پلوامہ اور بڈگام اضلاع میں چھاپہ مارنے کی کاروائی کے بعد ہوئی ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ بانڈی پورہ میں معروف مذہبی مبلغ مولانا رحمت اللہ قاسمی اور این آئی ٹی سرینگر کے ایک پروفیسر صمام احمد لون کے رہائشی مکانوں کی بھی تلاشیاں لی گئیں۔انہوں نے کہا کہ یہ چھاپے ملی ٹنسی فنڈنگ کیس کے سلسلے میں مارے گئے ۔
این آئی اے کے ایک سینئر افسر نے کہا، ’’تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ گرفتار ملزم امیر شمشی اے ایچ ای ٹی کے چیئرپرسن ہیں اور ٹرسٹ کے چیف سرپرست کی ہدایت پر کام کرتا ہے۔ تحقیقات سے یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ اے ایچ ای ٹی کا سابق سرپرست جماعت اسلامی کا امیر جماعت ہے، جسے حکومت پہلے ہی یو اے پی اے ایکٹ کے تحت غیر قانونی انجمن قرار دے چکی ہے‘‘۔
عہدیدار نے کہا ’’جماعت اسلامی کو غیر قانونی انجمن قرار دیئے جانے کے بعد یہ ٹرسٹ فنڈز اکٹھا کرنے میں ملوث ہے۔ وادی کشمیر میں کام کرنے والی دیگر این جی اوز اور ٹرسٹوں کے ساتھ مشتبہ روابط بھی تحقیقات کے دوران سامنے آئے ہیں۔ آج کی گئی تلاشی کے دوران کئی موبائل ڈیوائسز اور فنڈنگ سے متعلق مجرمانہ دستاویزات، جائیدادیں وغیرہ ضبط کی گئیں‘‘۔
اہلکار نے کہا کہ جماعت اسلامی اپنی پابندی کے باوجود، اپنی فرنٹل تنظیم کے ذریعے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
اہلکار نے مزید کہا کہ اے ایچ ای ٹی ایسی ہی ایک فرنٹ تنظیم ہے۔ اسے خیراتی مقاصد کے لیے عطیہ، حوالات وغیرہ سمیت مختلف ذرائع سے فنڈز اکٹھا کرتے ہوئے پایا گیا ہے، لیکن وہ ان فنڈز کو بنیاد پرست بنانے اور جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے اکسانے اور ہندوستان کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کو متاثر کرنے کیلئے استعمال کر رہی ہے۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اے سی بی اساتذہ اور لیکچراروں کی اسناد کی جانچ کریگا

Next Post

راشن گھاٹوں پر اے پی ایل صارفین کو اناج کی عدم فراہمی کا سامنا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
راشن گھاٹوں پر اے پی ایل صارفین کو اناج کی عدم فراہمی کا سامنا

راشن گھاٹوں پر اے پی ایل صارفین کو اناج کی عدم فراہمی کا سامنا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.