جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ہندستان پہلے میچ کی غلطیوں سے سبق لینا چاہے گا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-09
in کھیل
A A
ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو دو وکٹوں سےہرایا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

رانچی// نوجوان کھلاڑیوں سے سجی ہندوستانی ٹیم اتوار کو دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میں کی گئی غلطیوں کو سدھارنے کی کوشش کرے گی۔
سب سے پہلے ہندوستان کو اپنی فیلڈنگ میں تیزی لانی ہوگی۔ کھلاڑیوں نے پہلے میچ میں غیر ضروری رن دینے کے علاوہ ہینرک کلاسن اور ڈیوڈ ملر کے کیچ چھوڑے۔ دونوں کھلاڑیوں نے پانچویں وکٹ کے لیے 139 رن کی شراکت قائم کی جس کی وجہ سے ہندستان کو قریبی میچ میں نو رن سے شکست ہوئی۔
ہندستان کے لیے 250 رن کے ہدف کا تعاقب مشکل نہیں ہوتا لیکن ضرورت سے زیادہ ڈاٹ بالز کھیلنے سے ٹیم کو نقصان پہنچا۔ سنجو سیمسن نے یہ بھی اعتراف کیا کہ ہندوستان کو صرف دو بڑے شاٹس کم کھیلنے سے شکست ہوئی ۔
اس میچ میں ہندوستانی شائقین کے لیے اچھی خبر یہ تھی کہ تیز گیند بازوں کے خلاف کمزور سمجھے جانے والے شریس ایر اور ناقص شاٹس کھیلنے کے لیے جانے جانے والے سیمسن نے ان عقائد کے برعکس اننگز کھیلیں۔ ہندستان کے ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ کے اضافی کھلاڑی ایر نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 37 گیندوں پر 50 رن بنائے جبکہ سیمسن نے 63 گیندوں پر 86 رن کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ یہ دونوں بلے باز اپنی کوتاہیوں پر قابو پاتے ہوئے دوسرے میچ میں بھی اہم کردار ادا کرنا چاہیں گے۔
ہندستانی ٹیم کے کپتان شیکھر دھون بھی پہلے میچ کی کارکردگی کو بھول کر واپس رنگ میں آنا چاہیں گے۔غالبآ اگلے سال اپنا آخری ورلڈ کپ کھیلنے والے 36 سالہ دھون نے واضح کیا ہے کہ ان کا مقصد 2023 کے ورلڈ کپ کے لیے تیار ہونا ہے۔ اس لیے یہ سیریز ان کے لیے اہم ہے۔
دیپک چاہر کے زخمی ہونے کے بعد یہ سیریز محمد سراج اور مکیش سنگھ کے لیے بھی معنی خیز ہو گئی ہے۔ جہاں سراج کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا جانے کا امکان ہے، وہیں مکیش اپنی پہلی سیریز میں سلیکٹرز کو متاثر کرنے کے لئے اپنا اثر چھوڑ سکتے
ہیں ۔
دوسری جانب جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باوما کچھ رن بنانے کے ساتھ ساتھ سیریز میں ناقابل تسخیر سبقت حاصل کرنا چاہیں گے۔ تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مجموعی طور پر تین رن بنانے کے بعد انہوں نے پہلے ون ڈے میں آٹھ رن بنائے، جو ٹی 20 ورلڈ کپ سے عین قبل پروٹیاز کے لیے اچھے آثار نہیں ہیں۔ باوما کے برعکس، ملر اس دورے پر بہت اچھے رنگ میں نظر آئے ہیں اور اگر ہندوستان اس میچ میں جلد ہی ان کا وکٹ نہیں لیتا تو وہ ایک بار پھر مہنگے ثابت ہوسکتے ہیں۔
اگرچہ یہ سیریز ہندوستان کے لیے زیادہ اہمیت نہیں رکھتی، جنوبی افریقہ کا مقصد یہ سیریز جیتنا اور اگلے سال ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے سپر لیگ پوائنٹس حاصل کرنا ہے۔
ہندستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں دوسرے ون ڈے میں اتوار 9 اکتوبر کو آمنے سامنے ہوں گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہندوستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو 59 رن سے شکست دی

Next Post

راہل نے اڈانی کی سرمایہ کاری پر گہلوت کا دفاع کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

2026-07-21
ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو
کھیل

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

2026-07-21
فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی
کھیل

آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر سوربھ گنگولی کو کرکٹ برادری کی مبارکباد

2026-07-10
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ریفریز چیف کا ناقدین کو جواب، ریفریز کی دیانت داری پر سوال قبول نہیں: کولینا

2026-07-10
Next Post
حکومت عوام کے تئیں ذمہ دار نہیں ہے: راہل

راہل نے اڈانی کی سرمایہ کاری پر گہلوت کا دفاع کیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.