سرینگر//
جموں وکشمیر پولیس نے شوپیاں میں لشکر طیبہ کے ایک ہائبرڈ جنگجو کو اسلحہ وگولہ بارود سمیت حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے ۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد۴۴آر آر‘۱۷۸ویںبٹالین سی آر پی ایف اور جموںکشمیر پولیس نے پیٹرولنگ کے دوران ایک جنگجو کو دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔
ترجمان نے گرفتار جنگجو کی شناخت یاور احمد پڈر ولد علی محمد پڈر ساکن ہف زینہ پورہ کے بطور کی۔
اُن کے مطابق جامہ تلاشی کے دوران جنگجو کے قبضے سے ایک پستول، بارہ گولیوں کے راونڈ اور دیگر قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔
پولیس ترجمان مزید بتایا کہ اس سلسلے میں زینہ پورہ پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ۔