سرینگر//
جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز نے حزب ملی ٹینٹ کو اسلحہ وگولہ بارود سمیت حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے ۔
بتادیں کہ مذکورہ جنگجو نے امسال۲۹ستمبر کو ملی ٹینٹ تنظیم میں شمولیت اختیار کی تھی۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد اونتی پورہ پولیس‘۴۲آر آر‘۱۳۰ویں بٹالین سی آر پی ایف نے جمعرات کے روز چندری گام کے نزدیک ناکہ لگایا جس دوران ایک نوجوان کو دبوچ کر اُس کے قبضے سے پستول ، پستول میگزین اور دیگر قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔
ترجمان نے کہاکہ دوران پوچھ تاچھ ملی ٹینٹ کی شناخت دانش محی الدین گنائی ولد غلام محی الدین ساکن ڈاڈسرہ اونتی پورہ کے بطور ہوئی ۔
اُن کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ ملی ٹینٹ نے۲۹ستمبر۲۰۲۲کو حزب المجاہدین میں شمولیت اختیار کی تھی۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔