بڈگام/۲۶ مارچ
وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے سوئیبگ کے چھٹا بگ علاقے میں ہفتہ کی شام ایک اسپیشل پولیس آفیسر (ایس پی او) کی موت ہوگئی جبکہ اس کا بھائی زخمی ہوگیا۔
ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آج شام ایک ایس پی او اور اس کے بھائی پر نامعلوم بندوق برداروں نے فائرنگ کی۔
ذرائع نے بتایا کہ دونوں کو علاج کیلئے سرینگر کے ایک ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ایس پی او‘ اشفاق احمد ولد غلام محمد کو مردہ قرار دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اس کا بھائی‘ عمر احمد‘کا علاج چل رہا ہے۔
دریں اثنا، حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔