بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-03-26
in اہم ترین
A A
چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

میڈیکل انٹرنوں کی ہڑتال ختم

کشمیر میں علاقائی سنیما کے لیے بے پناہ امکانات موجود ہیں: پنکج ترپاٹھی

نئی دہلی //
وزیرخارجہ‘ ایس جئے شنکر نے آج واضح طورپرکہا کہ ہندوستان اورچین کے درمیان تعلقات معمول پرنہیں ہیں کیونکہ معاہدوں کے برعکس سرحد پر بڑی تعداد میں فوجی تعینات ہیں ۔
پہلے سے طے شدہ پروگرام کے بغیر جمعرات کی شام یہاں پہنچے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ جمعہ کے روزبات چیت کے بعد وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے ایک خصوصی پریس کانفرنس میں کہا کہ انہوں نے وزیر خارجہ کو ملک کے جذبے سے آگاہ کراتے ہوئے کہا کہ وہاں سرحد پر امن مستحکم تعلقات کے لیے ضروری ہے ۔
جئے شنکرنے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ اس وقت چین کے ساتھ ہمارے تعلقات معمول پر نہیں ہیں کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان۱۹۹۳؍اور۱۹۹۶کے درمیان ہوئے معاہدوں کے برعکس سرحدوں پر بڑی تعداد میں فوجی تعینات ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ جب تک اتنی بڑی تعداد میں فوجی تعینات ہیں، تو سرحد پر حالات معمول پر نہیں ہیں ۔ان کاکہنا تھا’’ دونوں ممالک کے درمیان اب بھی ٹکراؤ کے مسائل ہیں ۔ کچھ مسائل کے حل کے لئے پیش رفت ہوئی ہے ، جس میں پیگونگ جھیل کے علاقے کا مسئلہ بھی شامل ہے ۔ مسائل کے حل کے لیے اب تک ۱۵ویں دور کی بات چیت ہو چکی ہے اور آج یہ بات ہوئی کہ مذاکرات کو آگے کیسے بڑھایا جائے ‘‘۔
جئے شنکر نے کہا کہ مسائل کے حل کیلئے کام کیا جا رہا ہے لیکن یہ بہت سست ہے ۔ اسے مزید تیز کیا جانا چاہیے کیونکہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر کشیدگی کم کرنے کے لئے فوجیوں کو متنازعہ مقامات سے مکمل طور پر ہٹانے کی ضرورت ہے ‘‘۔
ایک سوال کے جواب میں جئے شنکر نے کہا کہ سرحدی علاقوں کی صورتحال کے حل کیلئے کوئی ٹائم فریم طے نہیں کیا گیا ہے ۔
یہ پوچھے جانے پر کہ کیا بات چیت کے دوران اسلامی تعاون تنظیم کا مسئلہ بھی اٹھا ؟ جئے شنکر نے کہا کہ ہاں اس پر بات ہوئی ہے ۔ انہوں نے چین کے سامنے اس سلسلے میں ہندوستان کے اعتراض کو بھی واضح طور پر رکھا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو امید ہے کہ چین ہندوستان کے حوالے سے آزادانہ پالیسی اپنائے گا اور اس کی پالیسی کسی دوسرے ملک سے متاثر نہیں ہوگی۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کی چینی ہم منصب کے ساتھ تقریباً تین گھنٹے تک ملاقات ہوئی ، اس دوران کھلے اور واضح طورپر مختلف امور پر بات چیت ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین کے درمیان افغانستان اور یوکرین سمیت اہم بین الاقوامی امور پر بھی بات چیت ہوئی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس دور میں کواڈ کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔
جئے شنکرنے کہا کہ انہوں نے کووڈ کی پابندیوں کی وجہ سے وطن واپس آنے والے ہندوستانی میڈیکل طلباء کے تعلیم حاصل کرنے کے لئے چین واپس جانے کا مسئلہ بھی اجاگرکیا ۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ چین اس سلسلے میں کوئی امتیازی سلوک نہیں کرے گا کیونکہ یہ بہت سے نوجوانوں کے مستقبل سے وابستہ معاملہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چینی وزیر خارجہ نے انہیں یقین دلایا ہے کہ وہ متعلقہ حکام سے بات چیت کریں گے ۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان پر ہندوستان کی پالیسی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد۲۵۹۳کے مطابق ہے ۔ یوکرین کے حوالے سے دونوں ممالک نے اپنے اپنے موقف اور نقطہ نظر کا اظہار کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ سفارت کاری اور بات چیت کو ترجیح دی جانی چاہیے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشتواڑ کے تلار مروا جنگل سے اسلحہ و گولہ باردو بر آمد:پولیس

Next Post

ستیہ پال ملک کے الزامات کی سی بی آئی تحقیقات ہوگی :ایل جی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

میڈیکل انٹرنوں کی ہڑتال ختم

2026-09-09
وزیر اعلیٰ کا سیلابی راحت‘بازآبادکاری اور بحالی کے کاموں کاجائزہ
اہم ترین

کشمیر میں علاقائی سنیما کے لیے بے پناہ امکانات موجود ہیں: پنکج ترپاٹھی

2026-09-09
کپوارہ میں ایل او سی پر در اندازی کی الگ الگ کوششوں میں تین ملی ٹنٹ جاں بحق:فوج
اہم ترین

پونچھ کی سرحدی باشندی دہشت گردی خطرات سے خبردار

2026-09-09
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کا سیلابی راحت‘بازآبادکاری اور بحالی کے کاموں کاجائزہ

2026-09-09
ڈانگری گاؤں میں سی آر پی ایف اہلکاروں کی اضافی تعیناتی کا عمل شروع
اہم ترین

جموں خطے میں۲۱ مقامات پر فوج کی جگہ سی آر پی ایف تعینات ہوگی

2026-09-09
انٹرنزکی زبانی یقین دہانی مسترد‘ہڑتال جاری
اہم ترین

ایس کے آئی ایم ایس  کالج کا ہڑتالی میڈیکل انٹرنز کو شوکاز نوٹس

2026-09-09
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر  کو جموں و کشمیر کا اضافی چارج

2026-09-09
اہم ترین

اسمبلی سیکریٹریٹ میں  جے کے اے ایس افسر  کی تعیناتی منسوخ

2026-09-09
Next Post
ستیہ پال کے۳۰۰کروڑ روپے رشوت کی پیشکش کے الزام کی سی بی آئی تحقیقات کریگی

ستیہ پال ملک کے الزامات کی سی بی آئی تحقیقات ہوگی :ایل جی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.