بدھ, جولائی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول اونہ گام کی پہل :مستقبل کو ماضی جاننے کا پروگرام

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-29
in مقامی خبریں
A A
گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول اونہ گام کی پہل :مستقبل کو ماضی جاننے کا پروگرام

SRINAGAR

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حج ۲۰۲۶: حکومت نے درخواستوں کا عمل شروع کردیا ‘۳۱ جولائی آخری تاریخ

بارہمولہ میں قبرستان میں کھدائی ٹھیکیدار‘ جے سی بی ڈرائیور گرفتار:پولیس

سرینگر//
بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے بزرگوں کی صحبت سے فیضیاب ہونے کیلئے شمالی ضلع بانڈی پورہ کے گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول اونہ گام نے ایک منفرد پروگرام شروع کیا ہے ۔
یہ وادی کے تعلیمی منظر نامے پر نمودار ہونے والا غالباً اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے ۔
سال رواں سے ہی شروع کئے جانے والے اس ’اپنے بزرگوں کو جانئے ‘ پروگرام کے تحت بچوں کی اپنے علاقے کے بزرگوں کے ساتھ ملاقات کرائی جاتی ہے تاکہ بچے ان کے تجربات سے مستفید ہوسکیں اور بزرگ بھی احساس محرومیت کا شکار نہ ہوسکیں۔
اسکول نے اب تک اس سلسلے میں قریب ایک درجن بزرگوں، جو ابھی خود چلنے پھرنے کے قابل ہیں‘ کو اپنے اسکول میں مدعو کرکے ان کو طلبا سے رو برو کرایا۔
جن بزرگ شخصیتوں نے اب تک اسکول میں آکر بچوں کو اپنے زریں خیالات اور تجربات سے بہرہ ور کیا ان میں معروف اساتذہ چمن لال بٹ، محمد یوسف صوفی اور غلام نبی زاہد خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔
پروگرام کے تحت ملاقاتوں کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے مذکورہ اسکول کے طلبا اپنے علاقے کے ایک اور معروف بزرگ کے دولت خانے پر حاضر ہوگئے ۔
جوں ہی بچوں نے اپنے اساتذہ کے ہمراہ اس بزرگ کی دہلیز پر قدم رکھا تو سامنے صاف و شفاف لباس میں ملبوس ایک بزرگ شخص کو دیکھا جن کے سر پر سفید رنگ کی رومی ٹوپی تھی جس نے ان کی بزرگانہ شخصیت میں مزید چار چاند لگا دئے تھے ۔
قدیم فن تعمیر کی یاد گار والے اپنے سہہ منزلہ مکان کی سیڑھیوں سے اس بزرگ کو اترتے دیکھ کر بچوں اور اساتذہ کے لوح ذہن پر کبھی اس مکان کی عظمت رفتہ کی تصویریں رقص کر رہی تھیں تو کبھی اس با وقار و با رعب انسان کی عظمت کا احساس طاری ہوجاتا تھا۔
سکولی وردی میں ملبوس چھوٹے چھوٹے بچوں کو دیکھ کر اس بزرگ کے چہرے پر مسکراہٹ کے شگوفے پھوٹے اور جوں بچے ان کے ساتھ ہاتھ ملانے کے لئے آگے بڑھے تو ان کی آنکھیں خوشی سے چمک اٹھیں۔یہ بزرگ بانڈی پورہ سے دو کلو میٹر دور اونہ گام کے باری سے تعلق رکھنے والے محترم غلام احمد بٹ تھے ۔
بٹ۱۹۲۹میں پیدا ہوئے اور انہوں نے ابتدائی تعلیم مقامی مکتب سے ہی حاصل کی۔ آٹھویں جماعت کا امتحان مڈل اسکول بانڈی پورہ، جو اُس وقت نو پورہ میں واقع تھا، سے پاس کیا۔
بٹ خدا دا ذہنی صلاحیتوں سے بہرہ ور تھے اور امتحانات میں بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کرنے کی بنا پر اس وقت مہاراجہ ہری سنگھ کی سرکار نے انہیں دو روپے کے وظیفے سے نوازا تھا۔
ان کے والد اپنے زمانے کے مشہور شکاری تھے اور انگریزی افسران کے ساتھ ان کے روابط تھے جو جنگلی جانوروں کی شکار کے لئے وقتاً فوقتاً کشمیر آیا کرتے تھے ۔اپنے بیٹے کی صلاحیتوں کو بھانپ کر انہوں نے اس کا داخلہ فتح کدل سری نگر میں واقع بسکو اسکول میں کرایا۔
بٹ نے دسویں جماعت کا امتحان اسی اسکول سے پاس کیا ان دنوں یہ امتحان لاہور یونیورسٹی کی زیر نگرانی منعقد ہوا کرتا تھا۔انہوں نے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے ایس پی کالج سری نگر میں داخلہ لیا لیکن تقسیم بر صغیر کے نتیجے میں پیدا شدہ حالات اور اس دوران والد کے انتقال نے ایک ہونہار طالب علم کے زندگی کا رخ ہی بدل دیا۔
گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول اونہ گام کے ہیڈ ماسٹر‘ جاوید جواد نے اس پروگرام کے اہداف و مقاصد کے حوالے سے یو این آئی کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد جہاں بچوں کو اپنے بزرگوں سے متعارف کرکے ان کی علمی صلاحیتوں اور زندگی کے دوسرے بیش بہا تجربات سے بہرہ ور کرنا ہے وہیں بزرگوں کو یہ احساس دلانا ہے کہ سماج میں ان کی قدر و قیمت برابر قائم ہے ۔
جواد نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم نے اب تک قریب ایک درجن بزرگ اساتذہ جن میں پنڈت برادری سے وابستہ استاد بھی شامل تھے اور جو چلنے پھرنے کے قابل تھے ، کو اپنے اسکول میں مدعو کیا۔
ہیڈ ماسٹر نے کہا’’معروف اساتذہ چمن لال بٹ، محمد یوسف صوفی اور غلام نبی زاہد نے اسکول میں تشریف لاکر نہ صرف بچوں کو اپنی زندگی کے بیش قیمتی تجربات سے مستفید کیا بلکہ نصابی اسباق کے حوالے سے بھی ان کو فیضیاب کیا‘‘۔
جواد نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت بزرگوں اور بچوں کے آپس میں گل مل جانے سے جہاں بزرگوں کے دل و دماغ پر بہار کی شادمانیاں سایہ فگن ہو جاتی ہیں وہیں بچے بھی اپنی زندگی کو صحیح سمت دینے کے اہل بن جاتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پونے کے جوڑے کو منالی سے کشمیر تک پیدل سفر کرنے میں نوماہ لگ گئے

Next Post

میوہ گاڑیوں کا درماندہ ہونا:ایس ایس پی ہائی وے تبدیل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

630 عازمین حج کا پہلاقافلہ آج 2 پروازوں میں سرینگر پہنچ رہا ہے
مقامی خبریں

حج ۲۰۲۶: حکومت نے درخواستوں کا عمل شروع کردیا ‘۳۱ جولائی آخری تاریخ

2025-07-09
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

بارہمولہ میں قبرستان میں کھدائی ٹھیکیدار‘ جے سی بی ڈرائیور گرفتار:پولیس

2025-07-09
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں کئی’ غیر قانونی‘ ڈھانچے منہدم‘تین مویشی ’سمگلر ‘گرفتار

2025-07-06
مقامی خبریں

محرم کے جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کی کوشش پر مقدمہ درج

2025-07-06
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر میں یو اے پی اے کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

2025-07-06
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
مقامی خبریں

پونچھ میں دہشت گردوں کی کمین گاہ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2025-07-06
شوپیاں میں بینک گارڈ کی رائفل سے گولی چلی‘ بھگدڑ میں تین افراد زخمی
مقامی خبریں

شبانہ گشت کے دوران فوجی اہلکار حادثاتی فائرنگ سے زخمی

2025-07-04
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-04
Next Post
اگمٹ کیڈر کے ۶ آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسران کا جموںکشمیر تبادلہ

میوہ گاڑیوں کا درماندہ ہونا:ایس ایس پی ہائی وے تبدیل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.