سرینگر//
فوج نے کپوارہ کے مژھل سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پرگذشتہ شام مارے گئے دو در اندازوں کی تحویل سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ باردو بر آمد کیا ہے ۔
فوج کی۲۱مہار کے کمانڈنگ افسر (سی او) کرنل پنیت چوہان نے پیر کو یہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہمیں پولیس اور کچھ دیگر ایجنسیوں کی طرف سے ۲۴ستمبر کو اطلاع موصول ہوئی کہ مژھل سیکٹر میں ممکنہ طور پر در اندازی کی کوشش ہونے والی ہے ۔
چوہان نے کہا کہ اطلاع موصول ہونے پر ہم نے فوجی جوانوں کو ہائی الرٹ پر رکھا اور پولیس اور فوجی جوانوں نے در اندازی کے ممکنہ روٹس پر گھات لگا دیا۔
کمانڈنگ افسر نے کہا کہ شام کے قریب ساڈھے سات بجے ناساز موسمی حالات کے بیچ جوانوں نے دو مسلح در اندازوں کو ٹکری نار مژھل کے نزدیک لائن آف کنٹرول پار کرتے ہوئے دیکھا۔
چوہان نے کہا کہ مستعد فوجی جوانوں نے در اندزوں کو مشغول رکھا اور اس دوران طرفین میں تصادم چھڑ گیا جس میں دونوں در انداز مارے گئے ۔
ان کا کہنا تھا فوجی جوانوں نے جاں بحق در اندازوں کی تحویل سے۲؍اے کے ۴۷رائفلیں‘ان کے۶ میگزین‘۵۳گولیاں‘۲پستول ان کے۲میگزین‘۳۵گولیاں‘۴ ہینڈ گرینیڈ اور پاکستانی کرنسی جس میں تین روپے کے ایک ہزار نوٹ، دو روپے کے پانچ ہزار نوٹ‘سات روپے کے پچاس نوٹ شامل تھے ‘بر آمد کئے ۔
کمانڈنگ افسر نے کہا کہ جاں بحق دراندازوں کی تحویل سے کچھ غذائی ایٹم میں بر آمد کئے گئے ۔