ہفتہ, مئی 17, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’فروٹ انڈسٹری تباہی کے دہانے پر‘، فرووٹ گروورس کا احتجاج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-27
in اہم ترین
A A
’فروٹ انڈسٹری تباہی کے دہانے پر‘، فرووٹ گروورس کا احتجاج

SRINAGAR, SEP 26 (UNI):- Members of Kashmir Valley Fruit Growers cum Dealers Union holding a demonstration against the stop of apple and pear-loaded trucks on various points of the Srinagar-Jammu National Highway, in Srinagar on Monday. UNI PHOTO-44U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’ یہ محض ٹریلر تھا ‘پوری تصویر دنیا کو دکھائیں گے‘

آپریشن سندور وزیراعظم کی مضبوط سیاسی خواہش کا عکس:شاہ

سرینگر//
وادی کشمیر کے فروٹ گروورس و ڈیلرس نے پیر کے روز یہاں وادی کو ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر جموں قومی شاہراہ پر فروٹ سے لدی گاڑیوں کو روکنے کے خلاف احتجاج درج کیا۔
احتجاجی’گورنر انتظامیہ ہوش میں آو‘اور’فروٹ گروورس کو بچاو‘جیسے نعرے لگا رہے تھے ۔
اس بیچ پریس کالونی سرینگر میں اُس وقت رقعت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے جب تاجروں نے روتے ہوئے کہا کہ وہ خود کشی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ فروٹ سے لدی گاڑیوں کو روکنے سے تاجروں کو یومیہ لاکھوں کا نقصان ہو رہا ہے ۔
کشمیر فروٹ گروورس اینڈ ڈیلرس ایسوسی ایشن کے ایک عہدیدار نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ نامساعد حالات کی وجہ سے گذشتہ چار پانچ برسوں سے فروٹ گروورس اور ڈیلرس کو زبردست نقصان سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ فروٹ سے لدی گاڑیوں کو قومی شاہراہ پر روکنے سے تاجروں کو یومیہ لاکھوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے ۔
عہدیدارنے کہا کہ قومی شاہراہ بار بار بند رہنے سے ہماری میوہ سے لدی گاڑیاں درماندہ ہوجاتی ہیں جس سے مارکیٹ پر کافی برا اثر پڑتا ہے ۔انہوںنے حکومت سے باغ مالکان کا کے سی سی قرضہ معاف کرنے کی اپیل کی۔
دریں اثنا یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں بدھ کے روز فروٹ گروورس ایسوسی ایشن اور میوے سے جڑے تاجروں نے احتجاجی مظاہرئے کئے ۔
معلوم ہوا ہے کہ شمالی ، جنوبی اور وسطی کشمیر میں فروٹ گروورس ایسو سی ایشن نے سڑکوں پر آکر احتجاج کیا۔
مظاہرین نے الزام لگایا کہ سرینگر جموں قومی شاہراہ پر میوہ سے لدی گاڑیوں کو غیر ضروری طور پر روکا جاتا ہے جس وجہ سے تاجروں کو ناقا بل تلافی نقصان سے دوچار ہونا پڑرہا ہے ۔
ان کے مطابق شاہراہ پر کئی گھنٹوں تک میوہ سے لدی گاڑیوں کو روکا جاتا ہے جس وجہ سے میوہ کی ریٹ بھی کم ہے اور اس کی مانگ میں بھی کمی درج ہو رہی ہے ۔
مظاہرین نے بتایا کہ متعلقہ محکمہ کو بھی اس بارے میں آگاہی فراہم کی گئی لیکن اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تاجروں کو یومیہ لاکھوں کا نقصان ہو رہا ہے لہذا سرکار کو اس اہم مسئلے کی اور خصوصی توجہ دینی چاہئے ۔
علاوہ ازیں سرینگر کی پریس کالونی میں فرووٹ گروورس نے پیر کے روز احتجاجی مظاہرئے کئے اور الزام لگایا کہ قومی شاہراہ پر سیب سے لدی گاڑیوں کو بلا وجہ روکا جارہا ہے جس وجہ سے اُن کا میوہ سڑ رہا ہے ۔
تاجروں نے روتے ہوئے بتایا کہ امسال سیب انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے اور انتظامیہ اس کی اور کوئی توجہ نہیں دے رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سیب اور ناشپاتی کی قیمتوں میں گراوٹ کے باعث وہ خود کشی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مژھل سیکٹر میں ایل او سی پر مارے گئے در اندازوں سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد:فوج

Next Post

چلڈرن ہسپتال بمنہ چالو ہو گیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

خود کار ڈرافٹ
اہم ترین

’ یہ محض ٹریلر تھا ‘پوری تصویر دنیا کو دکھائیں گے‘

2025-05-17
دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے مودی کو پھر وزیر اعظم بنائیں :شاہ
اہم ترین

آپریشن سندور وزیراعظم کی مضبوط سیاسی خواہش کا عکس:شاہ

2025-05-17
اننت ناگ‘راجوری سیٹ کے الیکشن ملتوی کرنا تمام پارٹیوں کا مطالبہ نہیں:عمر
اہم ترین

تلبل نیویگیشن پروجیکٹ پر عمرعبداللہ اور محبوبہ میں لفظی جنگ

2025-05-17
’پہلگام واقعہ کے بعد کشمیر میں انسداد دہشت گردی کارروائیوں میں تیز آئی‘
اہم ترین

’پہلگام واقعہ کے بعد کشمیر میں انسداد دہشت گردی کارروائیوں میں تیز آئی‘

2025-05-17
وقف ترمیمی قانون نے جموں کشمیر کے عوام کی اکثریت کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے: عمر عبداللہ
اہم ترین

اضافی حج پروازوں کے انتظام کیلئے مرکزسے بات کی:عمر عبداللہ

2025-05-17
اہم ترین

قوم کو فوج کی آپریشن سندورکی تاریخی فتح پر فخر ہے:منوج سنہا

2025-05-16
پاکستان کو نقصان پہنچ رہا تھا‘ جنگ بندی کی تجویز اس نے دی :بھارت
اہم ترین

پاکستان کو نقصان پہنچ رہا تھا ‘ جنگ بندی کی تجویز اسی نے پیش کی :جئے شنکر

2025-05-16
راجوری میں ایل او سی پر در اندازی کی کوشش ناکام، دو ملی ٹنٹ ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد: فوج
اہم ترین

ترال تصادم میںتین مقامی دہشت گرد مارے گئے :پولیس

2025-05-16
Next Post
چلڈرن ہسپتال بمنہ چالو ہو گیا

چلڈرن ہسپتال بمنہ چالو ہو گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.