سرینگر//
وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں پولیس نے ہفتہ کے پکوڑے اور چائے کے اسٹال فروش کو ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گرفتار کیا جس میں اسے آٹے کو پاؤں سے گوندھ کر پکوڑے بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
پولیس ترجمان نے ملزم کی شناخت عمران حسین حلوائی ولد محبوب حسین حلوائی ساکنہ ریہڈو اتر پردیش کے طور پر کی ہے جو اس وقت عمران ہوٹل اومپورہ بڈگام میں مقیم ہے۔
پولیس نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو منظر عام پر آنے کے فوراً بعد یونٹ کو سیل کر دیا گیا۔
پولیس اسٹیشن بڈگام میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر۳۳۴/۲۰۲۲ درج کی گئی ہے اور معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔