منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

قابل رشک

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2022-03-26
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

دوستی رکھتے تو فائدہ تھا…

حادثوں کا شہر

تحریر:ہارون رشید شاہ
یقینا ہندوستان اور چین کے تعلقات قابل رشک نہیں ہیں اور… اور بالکل بھی نہیں ہیں … گزشتہ سال مئی جون میں مشرقی لداخ میں جو کچھ بھی ہوا … اس کے بعد تو بالکل بھی نہیں… لیکن… لیکن صاحب پھر بھی ہمیں ان تعلقات پر رشک ہے… جی ہاں رشک ۔رشک اس لئے ہو رہا ہے کہ اتنی تلخیوں اور تنازعات کے باوجود بھی دونوں ممالک میں ایک تعلق ہے اور تعلقات بھی ہیں ۔چین کے وزیر خارجہ کو نہ جانے کیا ہوا جو انہوں نے او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے دوران اسلامی ممالک کی کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت کے موقف کی حمایت کی … بس پھر کیا تھا کہ … کہ دہلی چین اور چینی وزیر خارجہ دو نوں پر برس گئی اور… اور اسے ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت بے جا قراردیا ۔دہلی کے اس بیان کی دیر تھی کہ … کہ چیمہ گوئیاں شروع ہوئیں کہ اب چین کے وزیر خارجہ پہلے سے اعلان کردہ دہلی کے دورے پر نہیں آئیں گے اور… اور بالکل بھی نہیں آئیں گے … لیکن … لیکن صاحب یہی تو ان دونوں ممالک کے تعلقات کی خوبی ہے کہ…کہ یہ کسی ایک مدعے کو تعلقات کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیتے ہیں … اور بالکل بھی نہیں دیتے ہیں… چین کے وزیر خارجہ جمعرات کی شام دہلی پہنچ گئے اور آج جمعہ کواپنے بھارتی ہم منصب کے علاوہ قومی سلامتی کے مشیر سے بھی بات کی ‘ملاقات کی ۔دونوں کے پاس ایک دوسرے سے روٹھنے اور خفا ہونے کی کئی کئی وجوہات ہیں…ڈھیر ساری وجوہات‘ لیکن دونوں ایک دوسرے سے روٹھ نہیں جاتے ہیں… بات چیت کرنا ترک نہیں کر دیتے ہیں… تجارت پر روک نہیں لگا دیتے ہیں… سفارتی تعلقات کو کم ترین سطح پر نہیں لے جاتے ہیں … ایک دوسرے کا منہ دیکھنا بند نہیں کرتے ہیں… بالکل بھی نہیں کرتے ہیں … مشرقی لداخ میں دونوں ممالک کی افواج آمنے سامنے ہیں… لیکن دوسری جانب مذاکرات بھی جاری ہیں… کئی ایک ادوار … مذاکرات کے ادوار ناکامی پر منتج ہو تے ہیں… لیکن یہ ناکام بات چیت کے آڑے نہیں آتی ہے… اور بالکل بھی نہیں آتی ہے … دونوں میز کا رخ کرتے ہیں اور… اور اپنے تنازعا ت اور مسائل حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں … واللہ یہ ماڈل پوری دنیا کیلئے ایک مثالی ماڈل ہے …اور ہاں جنوبی ایشا کے ہمسایہ ممالک کیلئے بھی … جو بات بات اور ہر بات پر اس قدر روٹھ جاتے ہیں کہ ہفتوں اور مہینوں کیا برسوں ایک دوسرے کا منہ نہیں دیکھ لیتے ہیں… بالکل بھی نہیں دیکھ لیتے ہیں ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیرکا معاشرہ سنگین مسائل سے دوچار

Next Post

آسٹریلیا نے پاکستان کو آخری ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز 1-0 سے اپنے نام کی

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دوستی رکھتے تو فائدہ تھا…

2025-07-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

حادثوں کا شہر

2025-06-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اب تو آزاد صاحب کو بخش دو!

2025-06-29
سچ تو یہ ہے

’کانگریس میں سب ٹھیک ٹھاک ہے‘

2025-06-28
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ٹرمپ صاحب! یہ جنگ بندی بھی کرائیے

2025-06-27
آگ سے متاثرین کی امداد
سچ تو یہ ہے

گرما میں پی ڈی پی میں بہار؟

2025-06-26
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ واقعی جنگ تھی یا پھر…؟

2025-06-25
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

جناب ہمیں بھی سمجھائیے …پلیز!

2025-06-24
Next Post
آسٹریلیا نے پاکستان کو آخری ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز 1-0 سے اپنے نام کی

آسٹریلیا نے پاکستان کو آخری ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز 1-0 سے اپنے نام کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.