جموں//
فوج نے پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک آئی ای ڈیز‘ گرینیڈس اور دوسرا بارودی مواد برآمد کرکے ضبط کیا ہے۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کے روز فوج نے پونچھ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک ایک مشتبہ بیگ پایا۔انہوں نے بتایا کہ بی ڈی ایس اسکارڈ فوری طورپر جائے موقع پر پہنچا اور بیگ کی تلاشی کے دوران آئی ای ڈیز اور گرینیڈ س برآمد ہوئے۔
ذرائع نے بتایا کہ بیگ سے تین آئی ای ڈیز برآمد ہوئے ہیں۔
دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ بیگ میں ریڈیوسیٹ ‘ گرینیڈس، ایک سرکٹ، ایک میٹل بکس اور آئی ای ڈی برآمد ہوئی ہے۔اْن کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔