سرینگر//
جموںکشمیر کے دارلخلافہ سرینگر کے پائین شہر میں بدھ کی شام کو ہوئے گرینیڈ حملے کے بعد سیکورٹی کو چوکس رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ شہر سرینگر میں چپے چپے پر سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے ۔
یو این آئی اردو کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پائین شہر کے حساس علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی پیٹرولنگ بڑھائی گئی ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ پائین شہر کے حساس علاقے رعناواری میں بدھ کی شام کو سیکورٹی فورسز پر گرینیڈ حملے کے بعد پورے شہر میں سیکورٹی صورتحال کا از سر نو جائزہ لیا جارہا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پائین شہر میں رات کا گشت تیز کرنے کے ساتھ ساتھ سیکورٹی فورسز کو مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق رعناواری میں ہوئے گرینیڈ حملے کے بعد پولیس نے حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لا کر مسافروں اور گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔
شہر سرینگر میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے لوگوں پر نظر گزر رکھی جارہی ہیں۔
بتادیں کہ بدھ کی شام کو جنگجووں نے زندہ مسجد رعناواری کے نزدیک سیکورٹی فورسز پر گرینیڈ پھینکا جس کے نتیجے میں چھ اہلکاروں سمیت سات افراد زخمی ہوئے تھے ۔