سرینگر//
پہلگام میں فلم کی شوٹنگ کرنے والے بالی ووڈ اداکار‘ عمران ہاشمی کے عملے پر پتھراؤ کرنے کے بعد نامعلوم شرپسندوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
ایک اہلکار نے ایک مقامی خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ آج دیر شام مین بازار پہلگام میں کچھ شرپسندوں نے عملے پر پتھر برسائے جو پہلگام میں فلم کی شوٹنگ کر رہے تھے۔
اس سلسلے میں، اہلکار نے بتایا کہ ایک ایف آئی آرمذکورہ نامعلوم شرپسندوں کے خلاف پولیس تھانہ پہلگام میں درج کی گئی ہے اور تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔
اداکار اپنی اگلی فلم ’گراؤنڈ زیرو‘ کی شوٹنگ کیلئے ۲۴؍ اگست کو سری نگر پہنچے تھے۔ اداکار گزشتہ۱۴ دنوں سے سری نگر میں شوٹنگ کر رہے تھے اور حال ہی میں پہلگام گئے تھے۔