سرینگر//
جنوبی ضلع اننت ناگ میں سیکورٹی فورسز نے دو ہائبرڈ جنگجوؤں کو اسلحہ وگولہ بارود سمیت حراست میں لینے کا دعویٰ کیا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد ۳آر آراور پولیس نے واگہامہ وبزن کے مقام پر ناکہ لگایا جس دوران انصار الغزوتہ الہند سے وابستہ دو ہابرڈ ملی ٹینٹوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
ترجمان نے گرفتار شدگان کی شناخت تنویر احمد بٹ ولد علی محمد بٹ ساکن واگہامہ بجبہاڑہ اور طفیل احمد ڈار ولد غلام حسن ڈار ساکن مڈورا ترال کے بطو رکی۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ہابرڈ ملی ٹینٹوں کے قبضے سے دو پستول، دو میگزین، اور۱۵راؤنڈ برآمد کرکے ضبط کئے گئے۔
پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔