ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

اب مذہبی مقامات پر سیاستدانوں کی دستار بندی نہیں کی جائیگی

وقف بورڈ نے زیارتگاہوں، آستانوں اور خانقاہوں میںسیاستدانوں کی دستاربندی پر پابندی عائد کی/درخشاں اندرابی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-20
in مقامی خبریں
A A
’ جموں کشمیر کے لوگوں کی تکالیف کا ذمہ دار پاکستان :آزاد

SRINAGAR, SEP 15 (UNI):- Former Jammu and Kashmir Chief Minister Ghulam Nabi Azad paid obeisance at Hazratbal Shrine, in Srinagar on Thursday. UNI PHOTO-15U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگرسرینگر//
جموںکشمیر وقف بورڈ نے وقف ایکٹ کے دائرے میں آنے والے تمام مذہبی مقامات پر لوگوں خاص کر سیاستدانوں کی دستار بندی پر پابندی عائد کی ہے۔
وقف کے ایک حکمنامے کے مطابق مذہب کیلئے نمایاں کارنامے انجام دینے و الوں کی ان مقامات پر پیشگی اجازت حاصل کرنے کے ہی بعد دستار بندی کی جاسکتی ہے۔
زیارت گاہوں اور آستانوں پر مجاوروں کی جانب سے جبری چندہ وصولنے پر پابندی عائد کرنے کے بعد جموں وکشمیر وقف بورڈ نے پیر کے روز ایک غیر معمولی فیصلے کے تحت تمام مذہبی مقامات پر لوگوں خاص کر سیاستدانوں کی دستار بندی پر مکمل پابندی عائد کی۔
حکم نامے کے مطابق جموں وکشمیر وقف بورڈ کومسلسل شکایتیں موصول ہو رہی تھیں کہ آستانوں ، زیارت گاہوں اور خانقاہوں میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے لیڈران کی ان مقامات پر حاضری کے دوران اْن کی دستار بندی کی جاتی ہے۔
حکم نامے میں مزید کہا گیا’’سیاسی رہنماوں کو مزارات پر مدعو کرکے اْن کی دستار بندی پارٹی وابستگیوں کی بنیاد پر کی جاتی ہے تاکہ مقدس مذہبی مقامات پر سیاسی ایجنڈے کو فروغ دیا جاسکے‘‘۔
جموں وکشمیر وقف بورڈ کی چیئر پرسن‘درخشاں اندرابی نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے آفیسران کو ہدایت دی کہ اس پر فوری طورپر پابندی عائد کی جائے۔
حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ مذہبی مقامات جن میں خانقاہ، مساجداور دارلعلوم شامل ہیں کو صرف مذہبی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے استعمال میں لایا جاسکتا ہے اور ایسی جگہوں پر اْن لوگوں کی دستار بندی ہونی چاہئے جنہوں نے اس فیلڈ میں کارہائے نمایاں انجام دئے ہو۔
حکم نامہ میں مزید لکھا گیا ہے کہ لوگوں کے جذبات و احساسات کو مد نظر رکھتے ہوئے وقف ایکٹ۱۹۹۵کو بروئے کار لا کر زیارتگاہوں، آستانوں اور خانقاہوں میں سیاسی لیڈروں کی دستار بندی پر مکمل طورپر پابندی عائد کی گئی ہے۔اس میں مزید لکھا گیا ہے کہ ان مقامات پر پیشگی اجازت کے بعد ہی دستار بندی کی اجازت دی جاسکتی ہے۔
آرڈر میں آخر پر لکھا گیا ہے کہ زیارتگاہوں ، خانقاہوں میں تعینات وقف ملازمین حکم نامے پر سختی کے ساتھ عملدرآمد کو یقینی بنائیں او رجوکوئی بھی خلاف ورزی کرئے گا اس بارے میں سینٹرل آفس کو مطلع کیا جائے تاکہ اْس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کٹھوعہ حادثات میں ڈرائیور اور کنڈیکٹرہلاک

Next Post

سوپور میں۴۵ سالہ شخص نالہ میں غرقاْب

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
سرینگر میں تین سالہ لڑکے کو غرقاب ہونے سے بچایا گیا

سوپور میں۴۵ سالہ شخص نالہ میں غرقاْب

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.