جموں//
جموں کے کٹھوعہ ضلع میں پیر کے روزدو الگ الگ حادثات میں دو افراد از جان ہوئے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کٹھوعہ ضلع کے بسولی تحصیل میں نجی گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر پچاس فٹ گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ڈرائیور کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
متوفی کی شناخت ۲۶سالہ آکاش کمار کے بطور ہوئی ہے ۔
دریں اثنا ضلع کٹھوعہ میں پٹھان کوٹ،جموں قومی شاہراہ پر اتوار رات دیر گئے ٹرک میں آگ لگنے سے ٹرک کنڈکٹر جھلس کر لقمہ اجل بن گیا۔
ذرائع کے مطابق کٹھوعہ میں پٹھان کوٹ، جموں شاہراہ پر جموں سے آرہی ایک ٹرک کو اتورا کی رات دیر گئے آگ لگ گئی۔انہوں نے کہا کہ آگ کی اس واردات میں ٹرک کنڈکٹر جھلس کا لقمہ اجل بن گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ فائر ٹنڈرس جائے موقع پر پہنچے اور آگ کو بجھا دیا لیکن کنڈکٹر کو بچانے میں کامیاب نہ ہوسکے ۔
متوفی کی کنڈکٹر کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے ۔