جموں/16ستمبر
جموں کشمیر کے سرنکوٹ پونچھ میں ڈی ڈی سی ممبر کے گھر کے باہر ایک پُر اسرار دھماکہ ہواجس وجہ سے گاڑی کو نقصان پہنچا ہے ۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ کیسے اور کن حالات میں ہوا اس کی بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی گئی ۔
اطلاعات کے مطابق سرنکوٹ پونچھ میں ڈی ڈی سی ممبر سہیل ملک کے گھر کے باہر درمیانی شب ایک زور دار دھماکہ ہوا ۔
معلوم ہوا ہے کہ دھماکے میں ڈی ڈی سی ممبر کی گاڑی کو نقصان پہنچا ۔
اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز کے اہلکار جائے موقع پر پہنچے اور آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔پولیس ذرائع کے مطابق معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات شروع کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دھماکہ کیسے اور کن حالات میں ہوا اس کی تحقیقات شروع کی گئی ہے ۔