لاہور//
پاکستان کرکٹ بورڈ نے خیبرپختونخوا کے لیفٹ آرم اسپنر آصف آفریدی کو پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 4.7.1** کے تحت فوری طور پر عارضی طور پر معطل کر دیا ۔ جس کے بعد اب وہ پی سی بی کے انسداد بدعنوانی یونٹ کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات کے اختتام تک کرکٹ سے متعلق کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
آصف آفریدی کو آج پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کے ضابطہ کی شق 2.4 کے تحت دو خلاف ورزیوں کا نوٹس جاری کیا گیا ہے اور ان کے پاس الزامات کا جواب دینے کے لیے چودہ (14) دن ہیں۔ 35 سالہ آصف آفریدی اب تک 65 ٹونٹی ٹونٹی میچز میں 22.04 کی اوسط سے 63 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں ، وہ 2021ء کا پی ایس ایل ٹائٹل جیتنے والی ملتان سلطانز کے اہم رکن بھی تھے۔