ویلنگٹن// جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیم جمعرات کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلاجانے والالیگ میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہونے کے بعد جاری 2022 آئی سی سی خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔
دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا، جس کے سات جنوبی افریقہ کے اب نو پوائنٹس ہوگئے ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے سات پوائنٹس ہیں۔ تاہم ویسٹ انڈیز کے پاس ناک آؤٹ مرحلے میں داخل ہونے کا ابھی بھی موقع ہے لیکن وہ صرف اس صورت میں کوالیفائی کرے گا جب انگلینڈ یا بھارت میں سے کوئی ایک ٹیم اپنا آخری لیگ میچ ہارتی ہے۔ انگلینڈ کا آخری میچ بنگلہ دیش، جبکہ بھارت کا جنوبی افریقہ کے ساتھ ہوناہے۔
بارش سے پہلے کھیل 10.5 اوورز تک جاری رہا جس میں جنوبی افریقہ نے مگنون ڈو پریز کے 31 گیندوں پر 38 رنز کی بدولت چار وکٹوں پر 61 رنز بنائے۔ وہیں ویسٹ انڈیز کی جانب سے چنلی ہنری نے پانچ اوورز میں 19 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے بعد بارش شروع ہوگئی اور میچ بے نتیجہ رہا۔
(یواین آئی)