سرینگر//
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر ‘ منوج سنہا نے کہا ہے کہ کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کافی حد تک بہتر ہوئی ہے ۔حریت کانفرنس کی بند کال کا اثر اب وادی میں کہیں نظر نہیں آرہا ہے۔
جموں میں ہفتہ کو ایک تقریب کے دوران سنہا کاکہنا تھا ’’جموں کشمیر میں امن قائم کرنے کی کوشش کی جائے گی جبکہ عسکریت پسندوں اور ان کے ہمدردوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ جو بھی امن و امان کی فضا کو خراب کرنے کی کوشش کرے گا اسے ہرگز بخشا نہیں جائے گا‘‘۔
ایل جی نے کہا کہ حکومت کی طرف سے جموں و کشمیر میں امن قائم کرنے کی کوششیں جاری رہیں گی اور پرامن ماحول کو خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور انہیں بخشا نہیں جائے گا۔
سنہا نے کہا’’ اس سال تقریباً ۱۸۲ عسکریت پسند مارے گئے جن میں سے۴۴ غیر ملکی تھے جبکہ دہشت گردی کے۸۹ ماڈیولز کا پردہ فاش کیا گیا‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں سے ہمیشہ ’امن خریدنے کا سودا کیا جاتا تھا، لیکن اب ایسا نہیں ہوگا‘اب امن قائم ہو گا‘‘۔
ایل جی نے مل ٹنسی کی ذکر کرتے ہوئے کہا جتنے بھی ملی ٹینٹ یہاں مارے گئے ہیں وہ غریب گھرانوں سے تعلق رکھتے تھے کوئی بھی کسی بڑے گھر کا نہیں تھا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ حکومت یومیہ اجرت والوں کی قسمت کا فیصلہ جلد کرے گی کیونکہ ان کا مطالبہ جائز ہے اور حکومت ان سے انکار نہیں کر سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو اس ماہ دیہاڑی داروں کے بارے میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں ڈیلی ویجروں ،کی کوئی سکیم نہیں ہے ‘اور کسی کو بھی اس طرح بھرتی نہیں کیا جاتا ہے لیکن جموںوکشمیر میں ایسا کیا گیا ہے ۔
سنہا نے کہا یہ سب بھرتیاں پرانے وقتوں میں ہوئی ہے اب یہ بوجھ ہم پر پڑا ہے اسی لئے ہم نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے ۔انہوں کہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے کہ اس مہینے کی آخر تک اپنی رپورٹ پیش کرے گی اور یہ بتائیگی کہ کیا روڑ میپ ہے ان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ۔
خیال رہے جموں میں محکمہ جل شکتی کے ملازمین کافی مدت سے دھرنے پر بیٹھے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق جموں کشمیر میں مختلف محکموں میں ۸۰ہزار کے قریب ڈیلی ویجر کام کر رہے ہیں۔
حالیہ ایس آئی اور ایف اے اے کی سلیکشن لسٹ کو منسوج کرنے کے بارے میں ایل جی نے کہا کہ بھرتی عمل کو مسنوخ کرنا پڑا۔انہوں نے کہا وہ دن بیت گئے جب جموںو کشمیر میں نوکریا بیچی جاتی تھیں۔انہوں نے کہا اب جموںو کشمیر میں نوکری بیچنے اور خریدنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔انہوں نے کہا جو بھی لوگ ایسا کریں گے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا آپ یاد رکھیں منسوخ لسٹوں میں ملوث سبھی افراد کے خلاف سخت قانی کارروائی ہوگی۔چاہے وہ کتنے بھی بڑے اثر رسوخ والے کیوں نہ ہوں۔انہوں نے کہا جو بھی نوجوان مجھے سن یا دیکھ رہے ہیں انہیں یقین دلاتا ہوں کہ ان کے میرٹ کے ساتھ کھلواڑ نہیں ہونے دیا جائے گا۔