ادھم پور//
کانگریس کے سابق لیڈر غلام نبی آزاد نے جمعرات کے روز کہاکہ جموں کشمیر کے لوگوں کے ساتھ کیا کچھ ہوا یہ سب کے سامنے عیاں ہے ۔
آزادنے بتایا کہ جس طرح سے لوگوں کا پیار مل رہا ہے اگر مجھے اس بات کا اندازہ بھی ہوتا تومیں کب کا ایسا فیصلہ لیا ہوتا۔
سابق کانگریسی لیڈر نے ان باتوں کا اظہار ادھم پور دورے کے دوران کیا۔
آزاد نے کہاکہ جموںکشمیر کے لوگوں کو انصاف فراہم کرنے کی خاطر میدان میں کود پڑا ہوں اور بطور وزیراعلیٰ جو کام میں نہیں کئے اُنہیں پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا۔
سابق وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ جموں دورے پر مجھے لوگوں کا حد سے زیادہ پیار مل رہا ہے اور جوق در جوق لیڈران شامل ہو رہے ہیں۔اُن کے مطابق اگر پہلے اس طرح کا اندازہ ہوا ہوتا تو کب کا ایسا فیصلہ لیا ہوتا جو آج میں نے لیا ہے یعنی کانگریس سے علیحدگی۔
آزاد نے کہا کہ کانگریس سے علیحدگی کے بعد جموں وکشمیر کے لوگوں کی جانب سے بہت سارا پیار مل رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے یہ کھبی سوچا بھی نہیں تھا کہ لوگوں میں اس قدر میرے تئیں جوش و جذبہ پیدا ہوگا۔
اُن کے مطابق میں آج اُدھم پور دورے پر نہیں تھا بلکہ کشتواڑ جانا تھا لیکن جوں ہی اُدھم پور پہنچا تو لوگوں کی بڑی تعداد نے استقبال کیا۔
آزاد نے کہا کہ بطور وزیرا علیٰ جتنے بھی کام ادھورے چھوڑے اُن کو پورا کرنے کی بھر پور کوشش کروں گا۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے لوگ پچھلے کئی سالوں سے مصائب و مشکلات سے دوچار ہے ، جو کچھ بھی یہاں کے لوگوں کے ساتھ ہوا سب کے سامنے عیاں ہے ۔