سرینگر//
جموں کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں جمعرات کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا ہے ۔
اس زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت۵ء۳ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ زمین کے اندر اس گہرائی دس کلو میٹر تھی۔
نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں جمعرات کی صبح۷بجکر۵۲منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔
اس زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت۵ء۳ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ زمین کے اندر اس گہرائی دس کلو میٹر تھی۔
بتادیں کہ جموں وکشمیر میں ماہ اگست کے دوران قریب سات ہلکے درجے کے زلزلے آئے تھے تاہم کسی قسم کا کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا تھا۔
ماہرین ارضیات ان ہلکے درجے کے جھٹکوں کو زمین سے دباؤ کے اخراج سے تعبیر کرتے ہیں۔تاہم ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ ہلکے جھٹکے ایک بڑے جھٹکے کی وارننگ بھی ہوسکتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ جموں کشمیر اور لداخ زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔