نئی دہلی//بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے منگل کو نائب صدر جگدیپ دھنکھر سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے باہمی مفادات پر تبادلہ خیال کیا۔
مسٹر دھنکھر اور محترمہ حسینہ کی ملاقات یہاں نائب صدر کی رہائش گاہ پر ہوئی۔
میٹنگ کے دوران مسٹر دھنکھر نے گزشتہ سال بنگلہ دیش کے یوم آزادی کی گولڈن جوبلی، ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سفارتی تعلقات کے 50 سال مکمل ہونے اور مجیب تقریبات کا حوالہ دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار اور اعتماد پر مبنی تعلقات کی تعریف کی۔
مسٹر دھنکھر اور محترمہ حسینہ نے دونوں ملکوں کے عوام کے مفاد میں دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کا عہد کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔
محترمہ حسینہ ہندوستان کے دورے پر نئی دہلی میں ہیں اور اعلیٰ ہندوستانی قیادت سے ملاقات کر رہی ہیں۔