ہفتہ, مئی 17, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

قومی امداد باہمی کی پالیسی دستاویز کا خاکہ تیار کرنے کے لئے قومی کمیٹی کی تشکیل کا اعلان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-07
in قومی خبریں
A A
دہلی میں کشمیر پر ایک اور اجلاس ہوگا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فائر سروس کو موثر اور محفوظ بنایا جائے گا: ریکھا گپتا

جگد گرو رام بھدراچاریہ اور نغمہ نگار گلزار گیان پیٹھ ایوارڈ سے سرفراز

نئی دہلی//امورداخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ نے قومی امداد باہمی پالیسی کی دستاویز کا خاکہ تیار کرنے کے لئے آج ایک قومی کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کیا ۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی دوراندیش قیادت میں ’سہکار سے سمردھی ‘ کے خیال کو عملی جامہ پہنانے کے لئے نئی قومی امداد باہمی پالیسی بنائی جارہی ہے ۔سابق مرکزی وزیر سریش پربھاکر پربھو کی صدارت میں تشکیل کردہ اس کمیٹی میں ملک کے تمام حصوں سے 47 ممبران کو شامل کیا گیا ہے ۔
کمیٹی میں کوآپریٹو شعبے کے ماہرین ، قومی / ریاستی / ضلع اور ابتدائی کوآپریٹو کمیٹیوں کے نمائندے ، ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سکریٹری ( امدادباہمی ) اور کوآپریٹو کمیٹیوں کے رجسٹرار اور مرکزی وزارتوں / محکموں کے عہدے دار شامل ہیں۔امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ پیکس ( پی اے سی ایس ) سے اوپر کے کوآپریٹو اداروں کے لئے ایک مجموعی نقطہ نظر قائم کرنے کے لئے جلد ہی ایک قومی امداد باہمی پالیسی تیار کی جائے گی۔
موجودہ قومی امداد باہمی پالیسی ، کوآپریٹو کمیٹیوں کی چوطرفہ ترقی اور انہیں ضروری مدد فراہم کرنے ، آمادہ کرنے اور تعاون دینے کے مقصد سے سال 2002 میں نافذ کی گئی تھی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ کوآپریٹو کمیٹیاں ایک خودمختار ، خود کفیل اور جمہوری طریقے سے چلائے جارہے اداروں کے طورپر کام کرسکیں ، جو اپنے ممبران کے تئیں جوابدہ ہوں اور قومی اقتصادیات میں اہم رول ادا کرسکیں ۔ آج ہندوستان میں تقریباََ 8.5 لاکھ کوآپریٹو کمیٹیاں ہیں جو تقریباََ 29 کروڑممبران کے ساتھ ملک بھر میں پھیلی ہوئی ہیں ۔ یہ کوآپریٹو کمیٹیاں زرعی پروسیسنگ ، ڈیری ، ماہی پروری ، رہائش ،بنائی ، قرض اور مارکیٹنگ سمیت مختلف سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
نئی قومی امداد باہمی پالیسی کی دستاویز امداد باہمی کی وزارت کو دئے گئے اختیار کو پورا کرنے کے نظریہ سے تیار کی جارہی ہے ۔ اس میں دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ ’سہکار سے سمردھی ‘ کے تصور کو عملی جامہ پہنانا ، ملک میں کوآپریٹو تحریک کو مضبوط بنانا اور زمینی سطح پر اس کی پہنچ کو مضبوط کرنا ، امداد باہمی پر مبنی اقتصادی ترقیاتی ماڈل کو بہترکرنا اور کوآپریٹو سیکٹر کو اس کی صلاحیت کو بروئے کار لانے میں معاون پالیسی ، قانونی اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کرنا ہے ۔ نئی پالیسی ملک میں امداد باہمی کی تحریک کو مزید مضبوط بنانے میں کافی مدد گار ثابت ہوگی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حسینہ نے دھنکھر سے ملاقات کی

Next Post

ہندوستان بنگلہ دیش جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے پر بات چیت شروع کریں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
قومی خبریں

فائر سروس کو موثر اور محفوظ بنایا جائے گا: ریکھا گپتا

2025-05-17
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

جگد گرو رام بھدراچاریہ اور نغمہ نگار گلزار گیان پیٹھ ایوارڈ سے سرفراز

2025-05-17
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی
قومی خبریں

راہل گاندھی پر ایف آئی آر کے خلاف یوتھ کانگریس کا احتجاج

2025-05-17
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

میڈیا کی زباں بندی جمہوریت کے لیے مہلک ہے : کانگریس

2025-05-17
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

مودی نے امریکی دباؤ میں جنگ بندی کا اعلان کیا: اے اے پی

2025-05-16
کل 16 مئی سے 30 مئی تک تمام حج پروازیں جدہ جائیں گی: کوثر جہاں
قومی خبریں

کل 16 مئی سے 30 مئی تک تمام حج پروازیں جدہ جائیں گی: کوثر جہاں

2025-05-16
کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا سے متنازع تبصرہ ہٹایا
قومی خبریں

کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا سے متنازع تبصرہ ہٹایا

2025-05-16
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے وقف ترمیمی قانون کی سماعت 20 مئی تک ملتوی کر دی

2025-05-16
Next Post
ہندوستان بنگلہ دیش جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے پر بات چیت شروع کریں گے

ہندوستان بنگلہ دیش جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے پر بات چیت شروع کریں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.