اتوار, اکتوبر 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

’ خزاں کے اختتام کے ساتھ ہی در اندازی کی کوششوں میں اضافہ درج ہونے کا امکان‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-06
in مقامی خبریں
A A
’ خزاں کے اختتام کے ساتھ ہی در اندازی کی کوششوں میں اضافہ درج ہونے کا امکان‘

SRINAGAR, SEP 4 (UNI):-(File photo of patrolling at LoC in Keran sector),Security forces recovered Highly explosive Magnetic sticky bombs from an orchard on the instance of an arrested militant in Sopore,UNI PHOTO-72U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آئی ٹی آئی اداروں کی جدید  کاری کیلئے۴۷۵ کروڑ روپے  منظوری پر عمر کا مرکزکا شکریہ

لداخ میں موٹر سائیکل حادثے میں زخمی بہار کی۱۹ سالہ لڑکی۵۵ روز بعد سرینگر کے اسپتال میں دم توڑ گئی

کیرن (ایل او سی)//
کپوارہ کے کیرن سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر ایک پہاڑی کے کونے میں واقع ایک چھوٹی سی اگلی چوکی سرحد پار سے ہونے والی در اندازی کے خلاف دفاع کی پہلی لائن ہے ۔
بارہ ہزار فٹ کی بلندی پر واقع یہ چوکی فوجی جوانوں کے مختصر مگر تمام تر ساز وسامان سے لیس ایک چھوٹے گروپ کا مسکن ہے جو شب و روز دراندازی پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔ فوج کا کہنا ہے کہ موسم سرما کے قریب آنے کے پیش نظر سرحد پار سے در اندازی کی کوششیں ہوسکتی ہیں۔
کپوارہ میں ایک فوجی افسر نے یو این آئی کو بتایا کہ موسم خزاں کے اختتام کے ساتھ ہی در اندازی کی کوششوں میں اضافہ درج ہونے کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا’’ہم ایل او سی پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں کیونکہ جموں وکشمیر میں ملی ٹنسی کے حوالے سے پاکستان کے ارادوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ‘‘۔
کیرن سیکٹر اور اس کا متصل مژھل سیکٹر ماضی قریب تک سر حد پار سے جنگجوؤں کی در اندازی کے لئے کافی مشہور تھے اور یہیں سے در اندازی کے تمام راستے بلند قامت شمسا باری رینج میں ملتے تھے اور پھر شمالی کشمیر کے بارہمولہ، سوپور اور بانڈی پورہ تک پہنچتے تھے ۔
فوج در اندازی کی کوششوں کو کافی حد تک کم کرنے میں کامیاب ہوئی ہے با وجویکہ جموں و کشمیر میں ۷۴۳کلو میٹر طویل ایل او سی، جو بلند قامت چوٹیوں، ناہموار پہاڑیوں، گھنے جنگلوں یہاں تک کہ ندیوں سے گذرتی ہے ، سے در اندازی کو مکمل طور پر کنٹرول کرنا ممکن نہیں ہے ۔
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سرحدوں پر جنگ بندی معاہدے پر عمل در آمد کے باوجود ایل او سی پر تعینات فوجی جوان برابر مستعد اور چاک و چوبند ہیں۔
کیرن میں اگلی چوکی پر تعینات ایک فوجی جوان نے بتایا’’ہمیں دن رات کڑی نگرانی رکھنی ہے تاکہ سر حد پار سے کوئی بھی ایل او سی کو پار نہ کر سکے ‘‘۔انہوں نے کہا’’گرچہ جنگ بندی معاہدہ ہوا ہے لیکن ہم پھر بھی انتہائی مستعد ہیں کیونکہ جنگجوؤں نے در اندازی کرکے کشمیر میں داخل ہونے کے ارادے ترک نہیں کئے ہیں‘‘۔
فوج کا کہنا ہے کہ وادی میں قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے وہ کشمیر کے۳۵۰کلو میٹر سرحد پر چوکنا ہیں۔
ان کا کہنا ہے’’ ایل او سی کی فینس جس کو اینٹی انسرجنسی اوبسٹیکل سسٹم (اے آئی او سی) بھی کہتے ہیں، پر جدید ترین ٹیکنالوجی کے علاوہ، نائٹ ویژن ڈیوائسز،انٹیگریٹڈ سرویلنس سسٹم اور فوج کی بہت مضبوط تعیناتی سے گذشتہ ایک برس کے دوران جموں و کشمیر میں در اندازی کی شرح میں کافی کمی واقع ہوئی ہے ‘‘۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سال۲۰۱۷میں در اندازی کے۴۱۹واقعے پیش آئے جبکہ سال ۲۰۱۸‘۲۰۱۹‘۲۰۲۰؍اور سال۲۰۲۱میں بالترتیب در اندازی کے۳۲۸‘۲۱۶‘۹۹؍اور۷۷واقعات رونما ہوئے ہیں۔سال رواں کے دوران بھی در اندازی کے واقعات کی تعداد کچھ زیادہ نہیں ہے ۔
دفاعی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ امسال اب تک کشمیر میں در اندازی کی چھ کوششوں کوناکام بنا دیا گیا۔
جموں و کشمیر پولیس کے سر براہ دلباغ سنگھ نے حال ہی میں کہا کہ سال رواں کے دوران جنگجوؤں کی طرف سے در اندازی کی تعداد لگ بھگ صفر ہے ۔انہوں نے چار روز قبل کہا کہ در اندازی کی کچھ کوششیں ہوئیں جن کو ناکام بنا دیا گیا تاہم ایک دو کوششیں کامیاب بھی ہوئیں۔
انٹلی جنس ان پٹس کے مطابق سر حد پار لانچنگ پیڈس پر قریب ڈھائی سو جنگجو در اندازی کرنے کی تاک میں بیٹھے ہوئے ہیں۔
کیرن پوسٹ پر تعینات فوجی جوانوں کہنا ہے کہ لہذا ایل او سی پر سال بھر دن رات نگرانی رکھنا ضروری ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اپنے مطالبات کے حق میں محکمہ سریکلچر کے عارضی ملازموں کا سری نگر میں احتجاج

Next Post

شوپیاں میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے مابین تصادم ‘محاصرہ جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

آئی ٹی آئی اداروں کی جدید  کاری کیلئے۴۷۵ کروڑ روپے  منظوری پر عمر کا مرکزکا شکریہ

2026-10-18
پلوامہ کے لاپتہ سبکدوش سرکاری ملازم کی لاش چوبیس روز بعد بر آمد
اہم ترین

لداخ میں موٹر سائیکل حادثے میں زخمی بہار کی۱۹ سالہ لڑکی۵۵ روز بعد سرینگر کے اسپتال میں دم توڑ گئی

2026-10-18
کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
Next Post
بجبہاڑہ میں مختصر تصادم میں ۲ مقامی جنگجو ہلاک

شوپیاں میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے مابین تصادم ‘محاصرہ جاری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.