اتوار, اکتوبر 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

ہر ایک پشتینی باشندے کا ووٹر فہرستوں میں نام درج کرنا وقت کی اہم ضرورت:ڈاکٹر فاروق

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-05
in تازہ تریں
A A
جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی ہماری منزل مقصود:فاروق عبداللہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’ملک کی داخلی سلامتی کا منظرنامہ بدل چکا ہے ‘

بچوں کیلئے انٹرنیٹ پر عمر کی بنیاد پر پابندی مسترد ‘ رسائی بنیادی حق قرار

سرینگر/۵ستمبر
جموںکشمیر نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پیر کے روز کہا کہ ووٹر فہرستوں میں اپنا نام درج کرکے اُن مذموم عزائم کو ناکام بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے جن کے ذریعے جموں و کشمیر کے عوام کو مزید بے اختیار کرنے کے حربے اپنائے جارہے ہیں۔
ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ جموں وکشمیر کو اس وقت بہت سارے سیاسی اور جمہوری چیلنجوں کا سامنا ہے ۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے چترگام شوپیان میں یک روزہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ جموں وکشمیر کے عوام ہر حال میں بے اختیار کرنے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے اور غیر مقامی باشندوں کو یہاں ووٹنگ کے حقوق دینا بھی اسی منصوبے کی ایک کڑی ہے ۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس مذموم منصوبے کا مقابلہ صرف اور صرف عوام ووٹر فہرستوں میں اپنا نام درج کرکے کرسکتے ہیں۔ اس لئے ضروری ہے کہ 18سال سے زیادہ عمر کا ہر ایک پشتینی باشندہ ووٹر لسٹ میں اپنا نام درج کرے اور مستقبل میں جب کبھی بھی انتخابات ہوں ، اُس وقت بھر پور انداز میں حق رائے دہی کا استعمال کرکے اپنے مفادات کا تحفظ اور حقوق کی بحالی میں اپنا کردار ادا کریں۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جموں وکشمیر کو اس وقت جہاں بہت سارے سیاسی اور جمہوری چیلنجوں کا سامنا ہے وہیں منشیات کے استعمال کا تشویشناک حد تک بڑھ گیا ہے اور اس وبائکا قلع قمع کرنا آج حکومت، انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں خصوصاً عوام کے لئے ایک بہت بڑا چیلنج بن کر سامنے آیاہے ۔
نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہا کہ کاغذی گھوڑے دوڑانے اور زبانی جمع خرچ سے اس وبائسے نجات نہیں پائی جاسکتی ہے بلکہ اس کےلئے ٹھوس اور کارگر اقدامات کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوامی اشتراک اور تعاون کے بغیر منشیات کیخلاف جنگ کو جیتنا ناممکن ہے ، اس لئے ضروری ہے کہ عوام اس جنگ میں اپنا بھر پور رول نبھائیں۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پارٹی وروکوں پر زور دیا کہ وہ مل جُل کر پارٹی کی صفوں کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کے ساتھ قریبی رابطہ رکھ کر اُن کے مشکلات دور کرنے میں پیش پیش رہیں۔اُنہوں نے کہا کہ پارٹی کے منشور اور آئین پر سختی سے کاربند رہنے میں ہی پارٹی کی مضبوطی کا راز مضمر ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر،جموں قومی شاہراہ ٹریفک کےلئے بند

Next Post

جنگجو تبارک حسین کی لاش چکن دا باغ گیٹ پر پاکستانی حکام کے حوالے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’ملک کی داخلی سلامتی کا منظرنامہ بدل چکا ہے ‘
اہم ترین

’ملک کی داخلی سلامتی کا منظرنامہ بدل چکا ہے ‘

2026-10-18
اگر والدین آئی اے ایس افسر ہیں تو بچوں کو ریزرویشن کیوں؟ سپریم کورٹ کا سوال
اہم ترین

بچوں کیلئے انٹرنیٹ پر عمر کی بنیاد پر پابندی مسترد ‘ رسائی بنیادی حق قرار

2026-10-18
 لداخ میں تعطل برقرار، مرکز سیاسی حل کے لیے پُرعزم، بات چیت جاری رکھنے کی اپیل
اہم ترین

 لداخ میں تعطل برقرار، مرکز سیاسی حل کے لیے پُرعزم، بات چیت جاری رکھنے کی اپیل

2026-10-18
’کشمیر میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں اولین ترجیح برقرار رہیں گی‘
اہم ترین

عوام کو تیز رفتار خدمات کی فراہمی ‘ جواب دہی یقینی بنانے پر زور

2026-10-18
نوجوان کی پولیس تھانے میں موت‘عدالت کی پولیس اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
اہم ترین

 کشتواڑ میں نابالغ لڑکی کی موت کیس میں فرد جرم داخل

2026-10-18
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

جموں میں مبینہ منشیات فروش  گرفتار‘۳۸۵گرام ہیروئن برآمد

2026-10-18
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

مرکز نے لداخ کی پہاڑی  ترقیاتی کونسلوں کے ڈھانچے  اور انتخابی قواعد میں ترمیم کر دی

2026-10-18
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

آئی ٹی آئی اداروں کی جدید  کاری کیلئے۴۷۵ کروڑ روپے  منظوری پر عمر کا مرکزکا شکریہ

2026-10-18
Next Post
گرفتار دہشت گرد کا دہشت گردی میں پاک فوج کے کردار کا اعتراف

جنگجو تبارک حسین کی لاش چکن دا باغ گیٹ پر پاکستانی حکام کے حوالے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.