جموں//
جموںکشمیر کے کشتواڑ ضلع میں سیکورٹی فورسز نے پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی کے ساتھ کام کرنے کی پادائش میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے ۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد ۱۱آر آر اور جموں وکشمیر پولیس نے عبدل واحد نامی ایک شخص کو گرفتار کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ عبدلواحد پاکستان کی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ کے طور پر کام کر رہا تھا اور مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے پاکستان میں مقیم ہینڈلرز کو فوجی تنصیبات اور سیکورٹی فورسز کی خفیہ معلومات فراہم کر رہا تھا۔
اُن کے مطابق اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر۲۱۱کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔
پولیس ترجمان نے دعویٰ کیا کہ گرفتار شخص نے پوچھ تاچھ کے دوران اپنا جرم قبول کیا اور اس حوالے سے مزید گرفتاریوں کو خارج ازامکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔