اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

اویغور کے معاملے پر اقوام متحدہ کی چین پر تنقید، رپورٹ جاری کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-01
in تازہ تریں
A A
سلامتی کونسل کی اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے امریکی صحافی کے قتل کی مذمت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

اقوام متحدہ/ یکم ستمبر

اقوام متحدہ نے چین پر سنکیانگ صوبے میں ایغور مسلمانوں کے ساتھ بدسلوکی پر ’انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں‘کا الزام لگایا ہے ۔

متعلقہ

ہند پاک فوری اور مکمل جنگ بندی پر متفق:ٹرمپ

مستقبل میں پاکستان کی طرف سے کوئی بھی دہشت گردی کا واقعہ جنگ کا عمل سمجھا جائے گا: اعلیٰ ذرائع

اقوام متحدہ نے اپنی انتہائی منتظر رپورٹ میں ایغور مسلمانوں اور دیگر نسلی اقلیتوں کے خلاف بدسلوکی کا اندازہ لگایا ہے جس کی چین تردید کرتا ہے ۔

اقوام متحدہ نے کہا کہ چین فوری طورپر’تمام افراد کی آزادی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے ‘۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ چین کے کچھ اقدامات’بین الاقوامی جرائم کمیشن بشمول انسانیت کے خلاف جرائم‘کے زمرے میں آسکتے ہیں۔

بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اقوام متحدہ نے کہا کہ یہ یقینی طور پر نہیں کہا جا سکتا کہ حکومت نے کتنے لوگوں کو حراست میں لیا ہے ۔ انسانی حقوق کے گروپوں کا تخمینہ ہے کہ شمال مغربی چین کے سنکیانگ علاقے کے کیمپوں میں دس لاکھ سے زیادہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ چین نے اقوام متحدہ سے اس سلسلے میں رپورٹ جاری نہ کرنے کی درخواست کی تھی۔ چین نے اسے مغربی ممالک کی طرف سے منظم ’تماشہ‘قرار دیا تھا۔

دوسری جانب، تفتیش کاروں نے کہا کہ انھوں نے تشدد کے’معتبر ثبوت‘کا انکشاف کیا ہے ، جو ممکنہ طور پر ’انسانیت کے خلاف جرائم‘کے زمرے میں آتے ہیں۔

اقوام متحدہ نے چین پر اقلیتوں کے حقوق غصب کرنے اور ’من مانی حراستی نظام‘قائم کرنے کےلئے مبہم قومی سلامتی کے قوانین کا استعمال کرنے کا الزام لگایا۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کے دفتر کی طرف سے تیار کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قیدیوں کے ساتھ ’بدسلوکی‘کی گئی ہے ، جس میں ’جنسی اور صنفی بنیاد پر تشدد کے واقعات‘ شامل ہیں۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انہیں جبری طبی علاج،’خاندانی منصوبہ بندی اور پیدائش پر قابو پانے کی پالیسیوں کے امتیازی نفاذ‘کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق چین کے سنکیانگ میں تقریباً1.2کروڑایغورہیں جن میں زیادہ تر مسلمان ہیں۔ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ رپورٹ میں شامل مسائل سے غیر مسلم ارکان بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔

اس سے قبل بہت سے ممالک سنکیانگ میں چین کی حرکتوں کو نسل کشی قرار دے چکے ہیں، لیکن چین بدسلوکی کے الزامات کو مسترد کرتا ہے اور دلیل دیتا ہے کہ یہ کیمپ دہشت گردی سے لڑنے کے لئے ایک آلہ ہے ۔ جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں چین کے وفد نے رپورٹ کے نتائج کو مسترد کر دیا۔

چین نے اسے اپنے ممالک کو بدنام کرنے کی سازش اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا۔ چین نے کہا ’یہ نام نہاد‘تشخیص”ایک سیاسی دستاویز ہے جو حقائق کو نظر انداز کرتی ہے اور سیاسی ہتھیار کے طورپر انسانی حقوق کا استعمال کرنے کے لئے امریکہ، مغربی ممالک اور چین مخالف قوتوں کے ارادے کو پوری طرح بے نقاب کرتی ہے “۔

قابل ذکر ہے کہ رپورٹ 2018 سے چار سال تک کام کرنے کے بعد اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق مشیل بیچلیٹ نے اپنے ریٹائرمنٹ کے آخری دن جاری کی تھی۔ بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایغوروں کے خلاف بدسلوکی کے الزامات میں ان کی مدت کار حاوی رہی ہے ۔ محترمہ بیچلیٹ کے دفتر نے اشارہ کیا کہ سنکیانگ میں نسل کشی کے الزامات کی تحقیقات ایک سال پہلے سے جاری تھیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر کے سونہ وار علاقے میں دریائے جہلم میں مزدور غرقآب

Next Post

سی بی کے کے سرینگر اور گاندربل اضلاع میں تلاشی کارروائیاں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
تازہ تریں

ہند پاک فوری اور مکمل جنگ بندی پر متفق:ٹرمپ

2025-05-10
ہندپاک کا جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ
تازہ تریں

مستقبل میں پاکستان کی طرف سے کوئی بھی دہشت گردی کا واقعہ جنگ کا عمل سمجھا جائے گا: اعلیٰ ذرائع

2025-05-10
بالاکوٹ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ دو دہشت گرد ہلاک:فوج
تازہ تریں

جنگ بھڑکانے کےلئے پاکستانی فوج اگلے مورچوں کی جانب بڑھ رہی ہے:بھارت

2025-05-10
تازہ تریں

سرینگر میں دھماکوں کے چند گھنٹوں بعد دوبارہ دھماکے

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
تازہ تریں

سرینگر میں دھماکوں کے چند گھنٹوں بعد دوبارہ دھماکے

2025-05-10
تین فضائیہ افسران برخاست
تازہ تریں

’پاکستان نے بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کےلئے تیز رفتار میزائل استعمال کیے‘

2025-05-10
تازہ تریں

جموں کشمیر میں علی الصبح دھماکوں جیسی آوازیں، سائرن گونج اٹھے ، ڈرون حملوں کی نئی لہر

2025-05-10
جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت
اہم ترین

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

2025-05-10
Next Post
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر

سی بی کے کے سرینگر اور گاندربل اضلاع میں تلاشی کارروائیاں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.