سرینگر//
وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے بنڈگام علاقے میں بدھ کی شام مٹی کے تودے گرنے سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔
ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق‘ فیاض احمد پرے ولد مرحوم محمد رمضان اور محمد سبحان پرے ولد غلام محمد‘ دونوں مقامی لوگ ریت نکال رہے تھے کہ مٹی کے تودے کی زد میں آکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
ایک پولیس افسر نے خبررساں ایجنسی کو اس واقعہ کی تصدیق کی اور کہا کہ بڈگام پولیس کی ایک ٹیم موقع پر موجود ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ قانونی کارروائیوں کو مکمل کرنے کے بعد لاشوں کو اہل خانہ کے حوالے کیا جائے گا۔