پیر, مئی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ہانگ کانگ کو شکست دے کر بھارت بھی سپر فور میں پہنچ گیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-01
in کھیل
A A
ہانگ کانگ کو شکست دے کر بھارت بھی سپر فور میں پہنچ گیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جوکووچ نے فرنچ اوپن سے قبل لی جنیوا اوپن میں وائلڈ کارڈ انٹری

روہت شرما کے بعد وراٹ کوہلی بھی ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہنے کے خواہاں، بی سی سی آئی کو کیا مطلع!

دوبئی//
ایشیا کپ 2022 میں گروپ اے کے میچ میں بھارت نے ہانگ کانگ کو باآسانی 40 رنز سے شکست دے کر سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
بھارت کی جانب سے دیے گئے 193 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 152 رنز ہی بناسکی۔
دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں ہانگ کانگ نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔
بھارت کے روہیت شرما نے 21 رنز جبکہ کے ایل راہول نے 36 رنز کی اننگز کھیلی۔
دو وکٹیں گنوانے کے بعد ہانگ کانگ بھارت کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہ کرسکا، جہاں ویرات کوہلی نے 59 اور سوریاکمار یادو نے صرف 26 گیندوں پر 68 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر دو وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بناڈالے۔
خیال رہے کہ گروپ میں ایک فتح کے ساتھ بھارت سرفہرست ہے جبکہ ہانگ کانگ اپنا پہلا میچ کھیل رہی ہے۔
ٹاس کے موقع پر ہانگ کانگ کے کپتان نزاکت خان کا کہنا تھا کہ عمان کے اندر ہم اچھے چیزرز ثابت ہوئے تھے اور آج بھی یہی کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے گزشتہ ایونٹ میں بھارت کے ساتھ اپنے میچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایونٹ میں بھی بھارت کے خلاف میچ اچھا میچ تھا اور ہم وہی دوبارہ دہرانا چاہتے ہیں۔ گزشتہ میچ میں غلطیاں کیں، لیکن آج بہتر کرنا چاہتے ہیں۔
بھارتی ٹیم کے کپتان روہیت شرما کا کہنا تھا کہ ہم بھی پہلے گیندبازی کرتے، میرا ماننا ہے کہ یہ اچھی وکٹ ہے اور ہمیں اچھا اسکور کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم حریف ٹیم کو دیکھنا نہیں چاہتے، اپنی مثبت کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔
روہیت شرما نے بتایا کہ آج کے میچ میں ہاردیک پانڈیا کو آرام کروا کے ان کی جگہ پر ریشبھ پنت کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
ہانگ کانگ کی ٹیم کپتان نزاکت خان، بابر حیات، یاسین مرتضیٰ، کنچت شاہ، اسکاٹ میک کیشین، ہارون ارشد، عزیز خان، ذیشان علی، احسان خان، ایوش شکلا اور محمد غضنفر پر مشتمل ہے۔
روہیت شرما کی قیادت میں بھارتی ٹیم کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سریا کمار یادو، ریشبھ پنت، رویندرا جڈیجا، دنیش کارتھک، بھونیشور کمار، اویشن خان، یوزویندرا چہل اور ارشدیپ سنگھ کے ساتھ میدان میں اتری ہے۔
ہندوستان کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی نے بدھ کو 2022 ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کے خلاف نصف سنچری بنا کر ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ ففٹی بنانے والے روہت شرما کی برابری کرلی ہے۔
وراٹ نے ہانگ کانگ کے خلاف 44 گیندوں میں ایک چوکے اور تین چھکوں کی مدد سے 59 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ یہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ویراٹ کی 31 ویں ففٹی تھی، جب کہ روہت نے اس فارمیٹ میں 27 نصف سنچریاں اور چار سنچریاں اسکور کی ہیں۔
روہت اور کوہلی کے علاوہ کوئی بھی بلے باز ٹی۔ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 30 بار پچاس رنز کا ہندسہ نہیں چھو سکا ہے۔ دوسری جانب 15 سے زائد مرتبہ 50 رنز بنانے والے کھلاڑی کم از کم ایک سنچری بنا چکے ہیں، جب کہ کوہلی ابھی تک اپنی پہلی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سنچری کا انتظار کر رہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

افغان ٹیم کو زیادہ انٹرنیشنل کرکٹ ملنی چاہیے، راشد خان

Next Post

ممتا بنرجی نے ریاستی وزیر سری کانت کو نا مناسب تبصرے پر سرزنش کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جوکووچ اوگر الیسیم کو شکست دے کر پہلی پوزیشن پر لوٹے
کھیل

جوکووچ نے فرنچ اوپن سے قبل لی جنیوا اوپن میں وائلڈ کارڈ انٹری

2025-05-12
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

روہت شرما کے بعد وراٹ کوہلی بھی ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہنے کے خواہاں، بی سی سی آئی کو کیا مطلع!

2025-05-12
بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ
کھیل

جسپریت بمراہ کو روہت شرما کی جگہ ہندوستان کا ٹیسٹ کپتان بنانا چاہیے: مدن لال

2025-05-12
تھرڈ امپائر کو مداخلت کرنی چاہیے تھی: رشبھ پنت
کھیل

رشبھ پنت کبھی دباؤ میں نہیں ہوتے: میانک یادو نے جدوجہد کرنے والے ایل ایس جی کپتان کی حمایت کی

2025-05-10
بی سی سی آئی نے امپائرز کے لیے اے پلس کیٹگری شروع کی
کھیل

پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے درمیان بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کو ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیا

2025-05-10
ایشیاکپ 2022؛ سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ
کھیل

آئی پی ایل 2025 ملتوی ہونے کے بعد ’ایشیا کپ 2025‘ کو رَد کرنے کا فیصلہ!

2025-05-10
ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

’تمہارا سفر بہت شاندار رہا‘، ٹیسٹ کرکٹ سے روہت شرما کے ریٹائرمنٹ پر سچن تندولکر ہوئے جذباتی

2025-05-10
ہاردک پانڈیا کیریر کی بہترین رینکنگ پر پہنچے
کھیل

پانڈیا اور نہرا پر آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

2025-05-08
Next Post
بی جے پی ملک کی معیشت کو نقصان پہنچارہی ہے :ممتا بنرجی

ممتا بنرجی نے ریاستی وزیر سری کانت کو نا مناسب تبصرے پر سرزنش کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.