کٹرا/۱۳اگست
لےفٹےننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ فائنانشل اکاو¿نٹ اسسٹنٹ اور جونیئر انجینئر کی بھرتی کے امتحان میں مبینہ بے ضابطگیوں کےلئے مجرموں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔
سنہا کٹرا میں شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ (ایس ایم وی ڈی ایس بی) کے ۷۳ ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقرےب سے خطاب کررہے تھے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ سب انسپکٹر، فائنانشل اکاو¿نٹ اسسٹنٹ اور جونیئر انجینئر کی بھرتی کے امتحان میں مبینہ بے ضابطگیوں کےلئے مجرموں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔
حکومت نے گزشتہ دنوں فائنانشل اکاو¿نٹ اسسٹنٹ اور جونیئر انجینئر کی بھرتی لسٹ منسوخ کی ۔
سنہا نے کہا کہ سب انسپکٹر، فائنانشل اکاو¿نٹ اسسٹنٹ اور جونیئر انجینئر کی بھرتی کے امتحان میں بے ضابطگیوں کی شکایات سامنے آئیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اعلیٰ سطحی کمیٹی نے بغیر کسی تاخیر کے الزامات کی تحقیقات کی اور کمیٹی کی سفارش کو مدنظر رکھتے ہوئے ان تینوں امتحانات کی تحقیقات سی بی آئی کو سونپ دی گئی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ میں نوجوانوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ شفافیت اور میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ انصاف کو یقینی بنایا جائے گا، ان کی قابلیت اور میرٹ کا احترام کیا جائے گا اور ان تمام عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جنہوں نے غیر اخلاقی طور پر قابلیت کے امیدواروں کے مستقبل کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔
سنہا نے کہا کہ جموں، کٹھوعہ، رام بن، ریاسی، سانبہ اور ادھم پور میں روحانی ثقافتی اہمیت کے حامل مقامات کے تحفظ کےلئے ۸۱پروجیکٹ شروع کئے گئے ہیں جنہیں برسوں سے نظر انداز کیا گیا تھا۔ سات دہائیوں کے انتظار کے بعد ان تمام مقامات کو بحال کیا جائے گا اور پورے علاقے کی جامع اور ہمہ گیر ترقی کو یقینی بنایا جائے گا۔