سرینگر//
جموںکشمیر حکومت نے موثر فیڈ بیک میکانزم سسٹم سے عام لوگوں کی سہولت کیلئے زائد اَز۲۰۰ خدمات آن لائن دستیاب رکھیں۔
اِس سہولت کی مدد سے لوگ ’ جن بھاگیداری آن لائن پلیٹ فارم ‘ کے ذریعے جموںوکشمیر میں کہیں بھی ہونے والے ترقیاتی کاموں کے بارے میں آسانی سے معلومات فراہم کرسکتے ہیںاور اِس طرح شفاف نظام قائم ہوتا ہے ۔
جاری ڈیجیٹل اِنقلاب کے دوران ایک منٹ میں ہزاروں لوگوں کی رائے اِکٹھی کی جاسکتی ہے جو حکومت کی طرف سے پیش کی جانے والی خدمات کو مؤثر طریقے سے ظاہر کرسکتی ہے۔
حکومت نے جموںوکشمیر میں سمارٹ‘ موثر‘ جواب دہ ، شفاف ، شہری دوست اور رشوت سے پاک حکمرانی کے دور کا آغاز کیا ہے۔
جموںکشمیر یوٹی حکومت کی طرف سے حالیہ دِنوں میں آئی ٹی کے متعدد اقدامات اُٹھائے گئے ہیںجس سے حکمرانی ڈھانچے میں ایک مثالی تبدیلی آئی ہے ۔اِس میں بنیادی زور جی ٹو سی ( گورنمنٹ ٹو سٹیزن ) آن لائن سروسز پر ہے جن میں سے اَب تک ۲۱۳ سروسزکو شروع کیا جاچکا ہے اور ان میں سے بہت سے کو یونیفائیڈ سروس ڈیلیوری پورٹل کے تحت دستیاب کئے گئے ہیں جسے اِی ۔اُننّت کہتے ہیں۔ ان کو میری پہچان، آر اے ایس بیک میکانزم، اِی۔ پے منٹ گیٹ وے ، ایس ایم ایس گیٹ وے ،ڈی آئی جی آئی لاکر ، آدھار ، اِی ۔کے وائی سی اور اُمنگ کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے ۔
جموںوکشمیر حکومت عام لوگوں تک پہنچنے اور انہیں آسانی سے قابل رَسائی ، غیر پیچیدہ اور شفاف طریقے سے جی ٹو سی خدمات فراہم کرنے کے لئے پُر عزم ہے۔
حکومت کا عزم ہے کہ شہری صارف کو ایک تجربہ فراہم کیا جائے تاکہ انہیں جسمانی طورپر دفاتر کا دورہ کرنے ، دفاتر میں سرکاری ملازمین سے نمٹنے اور پیچیدہ عمل سے گزرنے سے بچایا جائے ۔اِس کا مقصد یہ بھی ہے کہ شہری کو بہت زیادہ آن لائن پورٹلوں پر جانے سے بچایا جائے اور انہیں ویب سائٹ کے تمام ایڈریس اور لاگ اِن کی اسناد کو یاد رکھنا پڑے شہریوں کی ان تمام خدمات تک آسانی سے رَسائی کی ایک طویل ضرورت محسوس کی جارہی تھی۔
ریپڈ اسسمنٹ سسٹم ( ایس اے ایس ) کو تمام کدمات کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے تاکہ اِستفادہ کرنے میں آسانی ، اِستعمال اور خدمات کے معیار کے بارے میں شہریوں کے ردِّعمل اور رائے حاصل کی جاسکے۔ ان میں سے تقریباً ۳۰ خدمات کو اُمنگ پلیٹ فارم پر لایا گیا ہے او راِس طرح ’’ آپ کا موبائل ،ہمارا دفتر ‘‘ کے مقصد کی طرف بڑھ رہا ہے ۔
کچھ خدمات جیسے پیدائشی سند، وفات سند وغیرہ کو ڈیجی لاکر کے ساتھ ضمن کیا گیا ہے اور مزید اِنضمام کے عمل میں ہیں ۔ اِس طرح ایک شہری کے لئے اَپنے گھروں یا دفاتر میں آرام سے بیٹھ کر اَپنے ڈیجیٹل دستاویزات حاصل کرنے کی راہ بہتر ہوگئی ہے۔
حکومت کا مقصد ایک واحد نیشنل سنگل سائن آن ( این ایس ایس او) سے تبدیلی لاناہے جسے ’’ میری پہچان‘‘ کہا جاتا ہے ۔ آنے والے دِنوں میں باقی تمام جی ٹو سی سروسز کو ڈیجیٹل طور پر فعال کیا جائے گا اور ایک ہی پلیٹ فارم پر آن بورڈ لایا جائے گا۔