ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ایشیا کپ کے بڑے معرکے سے قبل ہندو پاک کپتانوں کی مسکراہٹ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-27
in کھیل
A A
ایشیا کپ کے بڑے معرکے سے قبل ہندو پاک کپتانوں کی مسکراہٹ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

رشبھ پنت کبھی دباؤ میں نہیں ہوتے: میانک یادو نے جدوجہد کرنے والے ایل ایس جی کپتان کی حمایت کی

پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے درمیان بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کو ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیا

دبئی// کرکٹ کے مداحوں کے لیےہندوستان پاکستان کے درمیان مقابلہ ہمیشہ سے دلچسپی سے بھرپور رہا ہے اور جب ایشیا کپ جیسے کسی بڑے ایونٹ میں دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہوں تو شائقین کی توجہ مزید بڑھ جاتی ہے۔
ایشیا کپ 2022 میں دونوں ٹیمیں کل (اتوار) مدمقابل ہوں گی اور اس کے لیے دونوں ٹیمیں اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہی ہیں جبکہ اسی دوران حریف ٹیموں کے کھلاڑیوں کی ایک دوسرے کے لیے نیک خواہشات اور مسکراہٹوں کے تبادلوں کی ویڈیوز بھی سامنے آرہی ہیں۔
ہند و پاک کرکٹ مقابلہ نہ صرف دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے لیے اعصاب کا مقابلہ ہوتا ہے بلکہ دونوں ٹیموں کے مداح بھی ایک ایک لمحے دباؤ میں رہتے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشیا کپ 2022 کے کل کے اہم میچ سے قبل ٹوئٹر پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور ہندوستانی ٹیم کے کپتان روہت شرما کی ویڈیو جاری کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں اسٹار بلے باز اسٹیڈیم میں موجود ہیں اور خوش گپیوں میں مصروف ہیں۔
بابراعظم اور روہت شرما کو مسکراہٹوں کا تبادلہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے تاہم دونوں آپس میں کیا بات کر رہے ہیں واضح نہیں ہورہا ہے لیکن انہیں کہیں اردو میں بات کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔
پی سی بی نے اس سے قبل بھی ایک ویڈیو جاری کی تھی، جس میں ہندوستانی کھلاڑی قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے تھے۔
ہندوستانی ٹیم کے اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی نے شاہین آفریدی سے ان کی انجری کے بارے میں پوچھا تو شاہین نے بھی ان کی فارم میں جلد واپسی کے لیے دعا کی۔کوہلی نے شاہین شاہ آفریدی کا شکریہ بھی ادا کیا۔
اس کے علاوہ ہندوستان کے دیگر کھلاڑیوں نے بھی گراؤنڈ میں موجود شاہین آفریدی سے ملاقات کی اور ان سے انجری کے بارےمیں دریافت کیا، جن میں لیگ اسپنر یوزویندر سنگھ چاہل بھی شامل تھے۔
اس موقع پر سری لنکا کے کھلاڑیوں کی قومی ٹیم کے مختلف کھلاڑیوں سے ملاقات بھی دکھائی گئی جہاں وہ آپس میں تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔
ایشیا کپ کے لیے پاکستان کی تیاریوں کو اس وقت دھچکا لگا تھا جب فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئے تھے اور ان کی جگہ نسیم شاہ کو شامل کیا گیا، جس کے بعد محمد وسیم بھی انجری کا شکار ہوئے تاہم ان کے متبادل کے طور پر تجربہ کار حسن علی کو طلب کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ہندوستان نے طویل عرصے سے آؤٹ آف فارم اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی کو دوبارہ ٹیم میں شامل کرلیا ہے اور ٹیم متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے خلاف بڑے میچ کی تیاریوں میں مصروف ہے۔
ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2022 میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کا بڑا مقابلہ 28 اگست (کل) کو دبئی میں ہوگا اور پاکستانی وقت کے مطابق شام کو 7 بجے شروع ہوگا۔
ٹورنامنٹ کا ابتدائی میچ افغانستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔
ایشیا کپ کے لیے 6 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے جہاں گروپ اے میں ہندوستان ، پاکستان اور ہانگ کانگ جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایشیا کپ: افغانستان کا فاتحانہ آغاز، سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست

Next Post

میں جھوٹا غلبہ دکھا رہا تھا، ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے: کوہلی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تھرڈ امپائر کو مداخلت کرنی چاہیے تھی: رشبھ پنت
کھیل

رشبھ پنت کبھی دباؤ میں نہیں ہوتے: میانک یادو نے جدوجہد کرنے والے ایل ایس جی کپتان کی حمایت کی

2025-05-10
بی سی سی آئی نے امپائرز کے لیے اے پلس کیٹگری شروع کی
کھیل

پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے درمیان بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کو ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیا

2025-05-10
ایشیاکپ 2022؛ سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ
کھیل

آئی پی ایل 2025 ملتوی ہونے کے بعد ’ایشیا کپ 2025‘ کو رَد کرنے کا فیصلہ!

2025-05-10
ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

’تمہارا سفر بہت شاندار رہا‘، ٹیسٹ کرکٹ سے روہت شرما کے ریٹائرمنٹ پر سچن تندولکر ہوئے جذباتی

2025-05-10
ہاردک پانڈیا کیریر کی بہترین رینکنگ پر پہنچے
کھیل

پانڈیا اور نہرا پر آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

2025-05-08
ہندوستان نے تھائی لینڈ کو 74 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی
کھیل

ہندوستانی خواتین ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں داخل

2025-05-08
کھیل

گجرات نے بارش سے متاثرہ مقابلے میں ممبئی کو تین وکٹوں سے شکست دی

2025-05-08
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی رینکنگ میں ہندوستان کا جلوہ برقرار، پاکستان تینوں فارمیٹ میں ناقص کارکردگی کے سبب تنزلی کا شکار

2025-05-08
Next Post
وراٹ نے خود ونڈیز کے دورے سے وقفہ لینے کا فیصلہ کیا تھا

میں جھوٹا غلبہ دکھا رہا تھا، ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے: کوہلی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.