سرینگر//
ڈورو پولیس نے نجی اسکول ڈرائیور کی جانب سے طالبہ کی اغوا کاری کی کوشش کو ناکام بنا کر اْس سے دھر دبوچا۔
معلوم ہوا ہے کہ ملزم کو منصف کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں سے اْس کودس دن کی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا۔
ڈورو پولیس نے اْس۵۶ سالہ ڈرائیور کو مقامی عدالت میں پیش کیا جس نے طالبہ کو اغوا کرنے کی کوشش کی تھی۔ عدالت نے ملزم کو دس دن کی ریمانڈ پر بھیج دیا۔
بتادیں کہ گزشتہ روز نجی اسکول کی گاڑی کو ڈرائیو رنے گھنے جنگلات میں روک کر طالبہ سے مبیہ طور پر بدتمیزی شروع کی۔ذرائع نے بتایا کہ طالبہ کی چیخ و پکار کے بعد آس پاس موجود لوگوں نے اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا چنانچہ پولیس ٹیم جس کی سربراہی ایس ڈی پی او ڈاکٹر عشان گھپتا کر رہے تھے فوری طورپر جائے موقع پر پہنچ گئی اور ویری ناگ رینج کے جنگل لڑکی کو بچایا۔
دریں اثنا مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا کہ طالبہ کی حفاظت کے لئے نجی اسکول بسوں میں اسٹاف کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔