سرینگر//
جنوبی ضلع اننت ناگ کے عشمقام علاقے میں پی ڈی ڈی لائن مین مرمت کے دوران کرنٹ لگنے سے از جان ہوا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ عشمقام کے منزگام علاقے میں جمعے کے روز پی ڈی ڈی لائن مین ترسیلی لائن کی مرمت کر رہا تھا کہ اس دوران وہ کرنٹ لگنے سے شدید طورپر زخمی ہو گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے لائن مین کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال پہنچایا تاہم وہ وہاں پر جانبر نہ ہو سکا۔
متوفی کی شناخت محمد مقبول خادام ولد اسد خادم ساکن عشمقام کے بطور ہوئی ہے ۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔