سرینگر/25 اگست
جموں وکشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے قصبہ اوڑی کے کمل کوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر در اندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے تین در اندازوں کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
کشمیر زون پولیس نے اپنے ایک ٹویٹ میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اوڑی کے کمل کوٹ سیکٹر میں مدیان نانک پوسٹ کے نزدیک فوج اور بارہمولہ پولیس نے تین در اندازوں کو مار گرایا۔
ٹویٹ میں کہا گیا کہ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ جائے واردات سے تینوں در اندازوں کی لاشوں کو اسلحہ و گولہ بارود سمیت بر آمد کیا گیا ہے ۔