سرینگر//وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں کووڈ کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے حففظان صحت کے ورکروں کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ جس انداز سے ہیلتھ ورکروں نے کام کیا ہے اس سے ہم نے کووڈ کے خلاف اپنی جنگ کافی حد تک جیت لی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے جاری عالمی وبا کووڈ19- سے نمٹنے میں حفظانِ صحت کے ورکروں، ٹیکہ لگانے والوں، مرکز اور ریاستی سرکاروں کی اَنتھک کوششوں کیلئے اْن کی ستائش کی ہے۔ وزیراعظم نے ملک میں ٹیکہ کاری مہم کی صورتحال اور اومیکرون لہرکے تناظر میں کووڈ کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ وزیراعظم نے کووڈ19- سے متعلق ضابطوں کو اپنانے کی اہمیت کو اْجاگر کیا۔ انہوں نے ہر طبقے سے ٹیکہ کاری مہم کی حمایت جاری رکھنے اور لوگوں کی اس میں زیادہ سے زیادہ شرکت کرنے اور کووڈ کے مناسب ضابطوں پر عمل کرنے کی بھی درخواست کی۔ میٹنگ کے دوران کووڈ19- کے سلسلے میں بھارت کی صورتحال اور عالمی منظرنامے پر ایک تفصیلی پرزنٹیشن بھی دیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ عالمی وبا سے نمٹنے اور ٹیکہ کاری کی کوششوں کے سلسلے میں صحت کی عالمی تنظیم، اقوام متحدہ، بین الاقوامی مالی فنڈ کے ساتھ ساتھ ہارورڈ بزنس اسکول اور مقابلہ جات کی رپورٹوں میں بھارت کی تعریف کی گئی ہے۔