ایمسٹرڈم//ایشیا کپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے بُری خبر ہے کہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ان فٹ ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شاہین آفریدی گال میں سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ میں دائیں گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔
میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی،انڈی پینڈنٹ اسپیشلسٹس نے رپورٹس کی روشنی میں شاہین شاہ آفریدی کو آرام دینے کی تجویز دی ہے جس کے باعث وہ رواں ماہ ہونے والے ایشیا کپ اور دورہ انگلینڈ سے باہر ہوگئے ہیں۔
میڈیکل بورڈ کے مطابق فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو انجری کیباعث چار سیچھ ہفتے آرام کی تجویز دی گئی ہے، ممکنہ طورپر اب ان کی اکتوبر میں نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والی سہ فریقی ٹی ٹوینٹی سیریز میں واپسی ہوگی۔
ی سی بی چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نجیب اللہ سومرو نے کہا کہ شاہین آفریدی سے بات کی ہے وہ یہ خبر سن کر اپ سیٹ ہیں،وہ ایک بہادرنوجوان ہیں جلد بھرپوراندازسے کرکٹ میں واپس آئیں گے۔
ادھر پی سی بی ترجمان کے مطابق شاہین مکمل صحت یابی تک اسکواڈ کے ساتھ رہیں گے، ایشیا کپ کے لئے ان کے متبادل کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان کل نیدر لینڈز کے خلاف کل تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ کھیلے گی، قومی ٹیم پہلے ہی سیریز اپنے نام کرچکی ہے،پاکستانی ٹیم پیر کو روٹرڈیم سے دبئی پہنچے گی۔
شاہین آفریدی ٹیم سے باہر ہونے پر افسردہ
لاہور، 20اگست (یو این آئی) قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی انجری کے باعث ایشیا کپ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے باہر ہوگئے۔