ہرارے// ہندوستانی مردوں کی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے ایل راہل نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے میں جیت کے بعد ہفتہ کو کہا کہ ان کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ "ایشیا کپ سے پہلے وکٹ پر وقت گزاریں” تاکہ وہ پر اعتماد ہو سکیں۔
ہندوستان نے دوسرے ون ڈے میں زمبابوے کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ طویل عرصے بعد ٹیم میں واپس آنے والے راہل ہندوستان کے لیے اوپننگ کرنے آئے لیکن وہ صرف ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
کپتان راہل نے میچ کے بعد کہاکہ "میں آؤٹ ہونے کے بعد (بیٹنگ کے بارے میں) پریشان نہیں تھا۔ ہماری بلے بازی میں گہرائی ہے، یہ دوسرے کھلاڑیوں کے لیے اچھا ہے جنہیں پچ پر وقت گزارنے کا موقع ملتا ہے۔”
ایشیا کپ سے قبل اپنی تیاریوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے وکٹ پر وقت گزارنے کی ضرورت ہے، ظاہر ہے کہ یہ سیریز کھیلنا میرے لیے ضروری تھا تاکہ میں کچھ رنز اور کچھ اعتماد کے ساتھ ایشیا کپ میں جا سکوں۔ بدقسمتی سے آج ایسا نہیں ہوسکا۔ ان کے پاس کچھ اچھے باؤلرز ہیں۔ میں نے یہ بنگلہ دیش کے خلاف ان کی آخری سیریز میں بھی دیکھا تھا۔
راہل نے کہاکہ "ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے اور جیتنے کے لیے آئے ہیں۔ ہمارے لیے ہر موقع قابل احترام ہے اس لیے ہم اگلی بار میدان میں اتر کر اچھا کرنا چاہتے ہیں۔ ہم جہاں بھی سفر کرتے ہیں، ہمیں ہندوستانی شائقین کی اچھی حمایت ملتی ہے۔ ان کے تعاون کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔”
مین آف دی میچ سنجیو سیمسن نے کہا کہ ’’میں اس سے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔”
زمبابوے کے کپتان ریگیس چکابوا نے کہاکہ "میرے مطابق ہم نے ایک اچھا چیلنج پیش کیا، پچھلے میچ میں ہمیں وکٹیں حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا تھا، حالانکہ آج ہم نے چند رنز کم بنائے، آج ہم چیلنج کے لیے تیار تھے اور باؤلرز نے شاندار بولنگ کی۔