سرینگر//
کشمیر کے چندن واری علاقے میں۱۶؍اگست کو حادثے میں زخمی ہوئے تین اہلکاروں کو سری نگر سے دہلی ائر لفٹ کیا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ۱۶؍اگست کے روز چندن واری علاقے میں ایک گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں۷؍آئی ٹی بی پی اہلکاروں کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ ۳۲دیگر زخمی ہوئے تھے ۔
ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں میں سے۸کو نازک حالت میں بادامی باغ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے جمعے کے روز تین زخمیوں کومزید علاج و معالجہ کی خاطر خصوصی ائر ایمبولنس کے ذریعے ایمز نئی دہلی منتقل کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہوئے دیگر اہلکاروں کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے ۔