بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ملک میں ہمیشہ اچھے کام کرنے والوں کو روکا گیا: کیجریوال

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-19
in قومی خبریں
A A
پنجاب میں ہم نے اپنا پہلا وعدہ پورا کیا: کیجریوال

kejriwal

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تیجسوی بہار میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینا چاہتا ہے : گورو بھاٹیہ

خواتین ایک نئے معاشرے کی تعمیر کے لئے پر عزم

نئی دہلی// دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ ملک میں 75 سالوں میں جس نے بھی اچھے کام کرنے کی کوشش کی اسے روکا گیا، اسی وجہ سے ملک پیچھے رہ گیا، لیکن دہلی کے اچھے کاموں کو رکنے نہیں دیا جائے گا۔
مسٹر کیجریوال نے نائب وزیر اعلی منیش سیسودیا کی رہائش گاہ پر مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے چھاپے کے بعد ایک ٹویٹ میں مرکزی حکومت کی سخت نکتہ چینی کی۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا دہلی کے تعلیم و صحت کے ماڈل کا ذکر کر رہی ہے ۔ لیکن یہ اسے روکنا چاہتے ہیں۔ اسی لیے دہلی کے صحت اور تعلیم کے وزراء کے گھروں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں اور انہیں گرفتار کیا جا رہا ہے ۔ ملک میں 75 سال میں جس نے بھی اچھا کام کرنے کی کوشش کی اسے روکا گیا۔ اسی لیے ملک ترقی میں پیچھے رہ گیا ہے ۔ہم دہلی کے اچھے کاموں کو روکنے نہیں دیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ جس دن امریکہ کے سب سے بڑے اخبار نیویارک ٹائمز کے صفحہ اول پر دہلی کے تعلیمی ماڈل کی تعریف اور منیش سیسودیا کی تصویر شائع ہوئی، اسی دن مرکز نے سی بی آئی کو منیش کے گھر بھیج دیا۔ سی بی آئی کا خوش آمدید۔ مکمل تعاون کریں گے ۔ ماضی میں بھی کئی بار تحقیقات/چھاپے ہو چکے ہیں۔ مگر انہیں کچھ ہاتھ نہیں آیا۔ اس بار بھی کچھ نہیں نکلے گا۔”
اس سے قبل مسٹر سیسودیا نے ٹویٹ کرکے سی بی آئی کے چھاپے کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا، "سی بی آئی آ گئی ہے ۔ اس کا استقبال ہے ۔ ہم انتہائی ایماندار ہیں۔ لاکھوں بچوں کے مستقبل بنانے میں مصروف ہیں۔ بہت بدقسمتی کی بات ہے کہ ہمارے ملک میں اچھے کام کرنے والوں کو اسی طرح ہراساں کیا جاتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارا ملک ابھی تک نمبر ون نہیں بن سکا”۔
سلسلہ وار ٹویٹس میں نائب وزیر اعلیٰ نے کہا، ‘‘ہم سی بی آئی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ تحقیقات میں مکمل تعاون کریں گے تاکہ جلد حقیقت سامنے آسکے ۔ اب تک میرے خلاف کئی مقدمات درج ہوچکے ہیں لیکن کچھ ہاتھ نہیں آیا۔ اس سے کچھ نہیں نکلے گا۔ ملک میں اچھی تعلیم کے لیے میرے مشن کو نہیں روکا جا سکتا ہے "۔انہوں نے الزام لگایا کہ کچھ لوگ دہلی کی تعلیم اور صحت کی وزارتوں کے بہترین کام سے نالاں ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں جیل میں بند ستیندر جین کا بھی ذکر کیا۔انہوں نے کہا، "یہ لوگ دہلی کی تعلیم اور صحت کے بہترین کاموں سے پریشان ہیں۔ اسی لیے دہلی کے وزیر صحت اور وزیر تعلیم کو گرفتار کیا گیا ہے تاکہ تعلیم و صحت کے شعبے میں ہونے والے اچھے کاموں کو روکا جا سکے ۔ ہم دونوں پر جھوٹے الزامات ہیں۔ عدالت میں سچ سامنے آئے گا”
انہوں نے کہا، ” مجھے تمہاری سازشیں کبھی توڑ نہیں سکیں گی۔ میں نے یہ اسکول دہلی کے لاکھوں بچوں کے لیے بنائے ہیں۔ لاکھوں بچوں کی زندگیوں میں آنے والی مسکراہٹ میری طاقت ہے ۔ تمہارا ارادہ صرف مجھے توڑنے کا ہے ۔”

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

این آئی اے نے دہشت گردی معاملے چارملزموں کے خلاف چارج شیٹ داخل کی

Next Post

ملک میں کورونا کے 15,754 نئے معاملے رپورٹ ہوئے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بیٹے کی بودھ لڑکی سے شادی ‘باپ کیلئے مہنگی ثابت ‘ بی جے پی سے نکالا گیا
قومی خبریں

تیجسوی بہار میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینا چاہتا ہے : گورو بھاٹیہ

2025-07-02
ہر شہری کو اپنا مذہب منتخب کرنے کا حق: جماعت
قومی خبریں

خواتین ایک نئے معاشرے کی تعمیر کے لئے پر عزم

2025-07-02
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

کابینہ نے ایک لاکھ کروڑ روپے کے فنڈ کے ساتھ آر ڈی آئی اسکیم کو منظوری دی

2025-07-02
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

تکنیکی کارکردگی میں اسمبلیوں کو مکمل مدد دی جائے گی: برلا

2025-07-01
وزیر اعظم مودی ۱۹؍اپریل کو کٹرا میں ریلی سے خطاب کریں گے
قومی خبریں

برکس سربراہی اجلاس میں مودی 2026 کے لیے ہندوستان کی صدارت سنبھالیں گے

2025-07-01
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

مرمو دو روزہ دورے پر اتر پردیش جائیں گی

2025-06-30
قومی خبریں

یاترا خدمت اور لگن کا پہلو ہوتی ہیں: مودی

2025-06-30
قومی خبریں

ہماچل میں بارش سے بچاؤ کاموں میں رکاوٹ

2025-06-30
Next Post
کورونا :دو برسوں میں پہلی بار کشمیر میں صرف ۳ مثبت کیس درج ہو ئے

ملک میں کورونا کے 15,754 نئے معاملے رپورٹ ہوئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.