چنئی// قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے ) نے فروری 2022میں تمل ناڈو کے مئیلادوتھورائی ضلع میں درج ایک معاملے میں ممنوعہ دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کرنے کے لئے این آئی اے کی خصوصی عدالت میں چار ملزموں کے خلاف فرد جرم داخل کیا ہے ۔
این آئی اے نے جمعرات کو خصوصی عدالت میں چاروں ملزمان ستیک باچا، آر عاشق،محمد الہی اور رحمت اللہ کے خلاف مختلف دفعات میں فرد جرم داخل کیا ہے ۔
این آئی اے کی ریلیز میں کہا گیا ہے کی اس سال 21 فروری کو گاڑیوں کی جانچ کے دوران پولیس اہلکار اور لوگوں کو دھمکی دینے اور قتل کی کوشش سے منسلک ہے ۔ اس معاملے میں پانچ ملزم نامزد ہے
اور یہ نفرت پھیلانے اور شازس کرنے میں بھی شامل تھے ۔
اس کے علاوہ ان پر ملک کے ایک حصے کو الگ کرنے اور خور مختاری کوروکنے کے لئے اور [؟]خلافت پارٹی[؟] جیسے گروپ بنا کر ہندوستان کی علاقائی سا لمیت کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے ۔
ان سب پراپنے آپ کو کالعدم دہشت گرد تنظیموں جیسے کہ آئی ایس آئی ایس /دااعش، القاعدہ اور شری لنکا کی ‘نیشنل توحید جماعت’ سے منسلک ہونے کا الزام ہے ۔
ضلع کے ملیئلا دوتھورائی پولیس تھانے میں 21فروری کو مقدمہ درج کرایا گیا۔