جموں//
جموں بس اسٹینڈ کے نزدیک ایک مشتبہ نوجوان کو پولیس نے دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ گرفتار نوجوان کے قبضے سے نقدی دس لاکھ روپے برآمد ہوئے اور اُس کے تار ٹیرر فنڈنگ سے جڑے ہونے کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔
معلوم ہوا ہے کہ گرفتار نوجوان کو پوچھ تاچھ کی خاطر جوائنٹ انٹروگیشن سینٹرمنتقل کیا گیا۔
بتادیں کہ جموں میں مشکوک افراد کی نقل وحرکت کی اطلاع ملنے کے بعد ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ جموں شہر میں ناکوں کا جال بچھایا گیا ہے جہاں پر ہر آنے جانے والے کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہے۔