جموں//
جموںکشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیاں میں کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے بعد جموں میں کشمیری پنڈتوں کا احتجاج جاری ہے ۔
کشمیری پنڈتوں کی ایک بڑی تعداد نے جمعرات کے روز ریلیف کمشنر آفس کے باہر دھرنا دیا۔
یو این آئی ارد کے نامہ نگار نے بتایا کہ جمعرات کے روز جموں ریلیف کمشنر دفتر کے باہر کشمیری پنڈتوں نے احتجاجی مظاہرئے کئے ۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اُنہیں سیکورٹی فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہوئی لہذا کشمیر میں جتنے بھی کشمیری پنڈت ملازمین تعینات ہے اُنہیں فوری طورپر جموں منتقل کیا جائے ۔
مطاہرین نے بتایا کہ راہول بھٹ کی ہلاکت کے بعد کشمیری پنڈتوں کو یقین دہانی کرائی گئی کہ وادی میں مقیم کشمیری پنڈتوں کو معقول سیکورٹی فراہم کی جائے گی لیکن کل ہی شوپیاں میں ایک اور کشمیری پنڈت کا بے دردی کے ساتھ قتل کیا گیا۔
مظاہرین کا مزید کہنا ہے کہ ہماری ایک ہی مانگ ہے کہ وادی میں تعینات سبھی کشمیری پنڈتوں کو فی الفور جموں ٹرانسفر کیا جائے کیونکہ جان ہے تو جہاں ہے ۔
اُن کا کہنا تھا کہ سرکار کی جانب سے جتنے بھی وعدئے کئے گئے وہ سبھی سراب ثابت ہوئے ہیں ۔