جموں//
جموں کے ارینا سیکٹر میں ہتھیار ریکوری آپریشن کے دوران گولیوں کا تبادلہ ہوا جس دوران جنگجوہلاک اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ جموں کے جیل میں مقید پاکستانی جنگجو محمد علی حسین عرف قاسم جہانگیر کے بارے میں پتہ چلا کہ اْس کے ملی ٹینٹوں کے ساتھ ابھی بھی رابطے برقرار ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پو لیس کی ایک اعلیٰ سطحی ٹیم نے ارینا سیکٹر کے توپ گاؤں کو محاصرے میں لے کر ہتھیا رریکوری آپریشن شروع کیا۔اْن کے مطابق کمین گاہ کی نشاندہی کی خاطر مقید لشکر جنگجو کو بھی ساتھ لیا گیا جس دوران وہاں پر گولیوں کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار اور ملی ٹینٹ زخمی ہوا ہے۔
پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دونوں زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا‘ جہاں جنگجو زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔