سرینگر//
جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ علاقے میں بدھ کی صبح جواہر ٹنل کے قریب بادل پھٹنے سے ایک عارضی خیمہ اور مویشی بہہ گئے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قاضی گنڈ میں جواہر ٹنل کے نزدیک بدھ کی صبح تیز بارشوں کے بعد بادل پھٹنے کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک عارضی خیمہ اور کچھ مویشی بہہ گئے ۔
ذرائع نے کہا کہ تاہم اس واقعے میں کسی انسانی جان کے ضائع ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔
دریں اثنا ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او بانہال حالات کا جائزہ لینے کیلئے جائے واردات پر پہنچ گئے ہیں۔