جمعرات, جولائی 3, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

تین یک روزہ میچ میں نیدرلینڈز پر پاکستان 16 رنز سے کامیاب

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-17
in کھیل
A A
تین یک روزہ میچ میں نیدرلینڈز پر پاکستان 16 رنز سے کامیاب
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کیشومہاراج کی چوٹ کے بعد ویان ملڈر جنوبی افریقہ کے نئے کپتان

رشبھ پنت ہیڈنگلے میں دو سنچریاں بنا کر رینکنگ میں چھٹے نمبر پر پہنچے

ایمسٹرڈم// پاکستان نیکپتان بابر اعظم اور فخر زمان نے 168 رنز کی شراکت کی بدولت نیدرلینڈز کیتین ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں 314 رن بنائے اور میچ 16رن سے جیت لیا۔قبل ازیں پاکستان کے خلاف بھرپور بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 298 رنز بنائے تاہم میچ میں 16 رنز سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
نیدرلینڈز کے شہر روٹرڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر نیدرلینڈز کے خلاف پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔فخر زمان اور امام الحق کی اوپننگ شراکت صرف 10 رنز تک محدود رہی، امام الحق 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔دوسری وکٹ پر کپتان بابر اعظم اور فخر زمان نے 168 رنز کی شراکت قائم کی اور اس دوران دونوں نے نصف سنچریاں مکمل کی۔بابر اعظم نے کرکٹ کی ایک غیر معروف ٹیم کے خلاف سست روی سے بیٹنگ کی اور جب 85 گیندوں پر 74 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو پاکستان کا اسکور 35ویں اوور میں 178 رنز تھا۔فخر زمان نے اپنے کیریئر کی ساتویں سنچری مکمل کی اور 109 گیندوں پر 12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 109 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی تیسری وکٹ 37ویں اوور میں 196 رنز پر گری، جس کے بعد محمد رضوان اور خوشدل شاہ نے 212 رنز تک اسکور پہنچایا۔محمد رضوان 14 رنز بنا سکے جبکہ خوشدل شاہ ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 21 بنا پائے۔شاداب خان نے اختتامی اوورز میں ٹیم کا اسکور 314 رنز بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 28 گیندوں پر 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 48 رنز بنائے۔
دوسرے اینڈ سے اپنا پہلا بین الاقوامی ون ڈے کھیلنے والے آغا سلمان نے 16 گیندوں پر 27 رنز بنائے، جس میں 3 چوکے شامل تھے جبکہ محمد نواز 9 گیندوں پر 4 رنزبنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں پر 314 رنز بنائے۔
نیدرلینڈز کی جانب سے بیس ڈی لیڈ اور لوگان وین بیک نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
نسیم شاہ نے اننگز کے دوسرے اوور میں ہی نیدرلینڈز کے میکس او ڈووڈ کو آؤٹ کرکے پہلی وکٹ حاصل کی۔
نیدرلینڈز نے دوسری وکٹ میں اسکور 24 رنز تک پہنچایا تاہم حارث رؤف نے ویسلے بیریسی کی وکٹیں اڑا کر میزبان ٹیم کو دوسرا دھچکا لگایا۔میزبان ٹیم نے 13 ویں اوور میں 62 رنز بنائے تھے تو محمد وسیم نے بیس ڈی لیڈے کو آؤٹ کیا، جنہوں نے 16 رنز بنائے تھے تاہم اوپنر وکرامجیت سنگھ ذمہ دارنہ بیٹنگ جاری رکھی۔ٹم کوپر چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے اور وکرامجیت سنگھ کے ساتھ مل کر ایک بڑی شراکت کرتے ہوئے اسکور 159 رنز تک پہنچایا اور دونوں بلے بازوں نے نصف سنچریاں مکمل کیں۔ٹم کوپر کی 54 گیندوں ں پر 6 چوکوں اور 2 چھکوں سے مزین 65 رنز کی برق رفتار اننگز کا خاتمہ حارث رؤف نے بابراعظم کے گٹھ جوڑ سے کردیا۔
محمد نواز نے وکرامجیت سنگھ کو 167 کے مجموعے پر آؤٹ کرتے ہوئے نیدرلینڈز کی پانچویں وکٹ گرائیں، جنہوں نے 98 گیندوں کا سامنا کیا اور 5 چوکوں کی مدد سے 65 رنز بنائے۔کپتان اسکاٹ ایڈورڈزایک مشکل وقت میں ٹیم کی مدد کے لیے پہنچے میچ کو سنسنی خیز بناتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔دوسرے اینڈ سے نسیم شاہ نے ٹیجا ندامانورو کو آؤٹ کیا، جنہوں نے 15 رنز بنا کر اپنے کپتان کا ساتھ دیا۔لوگان وین بیک کو حارث رؤف نے 280 کے اسکور پر پویلین بھیج دیا، لوگان نے 24 گیندوں پر 3 چوکوں کی مدد سے 28 رنز بنائے۔نسیم شاہ نے اننگز کے دوسرے اوور میں ہی میکس او ڈووڈ کو آؤٹ کرکے پہلی وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور نسیم شاہ نے سب سے زیادہ 3،3 وکٹیں حاصل کیں، محمد نواز اور محمد وسیم نے ایک،ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
دوسری جانب نیدرلینڈز نے 38 سالہ آل راؤنڈر ویسلے بیریسی کو 3 سال کی غیر حاضری کے بعد ٹیم میں واپس بلا لیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے، آج افتتاحی میچ کے بعد دوسرا میچ 18 اگست اور تیسرا 21 اگست کو کھیلا جائے گا۔
آج سے شروع ہونے والی تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں پاکستان اہم کوالیفائنگ پوائنٹس حاصل کرنے کی کوشش کرے گا جبکہ توجہ اسٹار باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی فٹنس پر ہوگی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

خواتین فٹبال ورلڈ کپ کے انعقاد کے لیے مرکز کوشش کرے: سپریم کورٹ

Next Post

ایشیاکپ: پاک بھارت میچ کے دوسرے مرحلے کے ٹکٹس فروخت کیلئے پیش

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ (کل) کھیلا جائے گا
کھیل

کیشومہاراج کی چوٹ کے بعد ویان ملڈر جنوبی افریقہ کے نئے کپتان

2025-07-03
رشبھ پنت پر سست اوور ریٹ کے لیے 30 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد
کھیل

رشبھ پنت ہیڈنگلے میں دو سنچریاں بنا کر رینکنگ میں چھٹے نمبر پر پہنچے

2025-07-03
آر سی بی نے ممبئی انڈینز کو 11 رنز سے شکست دی، دہلی کیپٹلس فائنل میں
کھیل

بنگلورو بھگدڑ: آر سی بی نے پیشگی اجازت کے بغیر اچانک بد نظمی پیدا کردی

2025-07-03
ہندوستان نے 23 سال بعد انگلینڈ میں جیتی ون ڈے سیریز
کھیل

ہرمن پریت کے کھیلنے کا فیصلہ میچ سے ٹھیک پہلے کیاجائے گا

2025-07-02
یشسوی ٹیسٹ بلے بازی کی درجہ بندی میں 12ویں نمبر پر پہنچ گئے
کھیل

یشسوی جیسوال ممبئی کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا جاری رکھیں گے

2025-07-02
’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘
کھیل

برکس سربراہی اجلاس میں مودی 2026 کے لیے ہندوستان کی صدارت سنبھالیں گے

2025-07-02
ایشیاکپ 2022؛ سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ
کھیل

ایشیا کپ 2025: ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کا راستہ ہو رہا ہموار، جولائی کے پہلے ہفتہ میں جاری ہو سکتا ہے شیڈول

2025-07-02
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

معمر خاتون نےلیونل میسی کو شادی کی پیشکش کی

2025-07-02
Next Post
بھارتی اور پاکستانی کھلاڑیوں کے معاوضوں میں زمین آسمان کا فرق

ایشیاکپ: پاک بھارت میچ کے دوسرے مرحلے کے ٹکٹس فروخت کیلئے پیش

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.