سرینگر/ 15اگست
سرینگر کے نوہٹہ علاقے میں اتوار کی شام موقع جنگجوو¿ں کے ساتھ جھڑپ میں زخمی ہونے والا ایک پولیس اہلکار پیر کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے آج یہاںکہاں”کانسٹیبل سرفراز احمد ساکنہ بٹوٹ رامبن ‘جو گزشتہ روز ایک انسداد دہشت گردی آپریشن کے دوران زخمی ہوئے تھے، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے، ہم فرض کی ادائیگی کے دوران دی گئی اس عظیم قربانی پر شہید کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں“۔
پولیس نے اتوار کو بتایا کہ سری نگر کے نوہٹہ علاقے میں موقع پر ہونے والے تصادم میں ایک پولیس اہلکار اور ایک دہشت گرد زخمی ہوا۔